19 جون
آج یوسمرگ بڈگام میں فیروز کلچرل سوساٸٹی بادی پورہ بڈگام کی طرف سے منعقدہ دو روزہ تھیٹر کانفرنس کا اختتام ہوا۔یہ کانفرنس 18 جون کو یوسمرگ کے ٹورسٹ ریسپشن ہال میں شروع ہوٸی۔افتتاحی نشست میں ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ انکے ساتھ حلقہ ادب سوناواری کے صدر شاکر شفیع، نامور براڈ کاسٹر اور حلقہ ادب سوناواری کے میڈیا سیکریٹری اظہر حاجنی، وہاب کلچرل سوساٸٹی حاجن کے جنرل سیکریٹری مجید مجازی اور فیروز کلچرل سوساٸٹی کے صدر شاہد شبیر بھی ایوانِ صدارت میں موجود رہے۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں فیروز کلچرل فورم کے ڈایریکٹر محمد رفیق ڈار نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوے ڈاکٹر عزیز حاجنی کی فورم کے ساتھ دلی وابستگی کا اظہار کرتے ہوے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔نامور ڈراما نگار اور وہاب کلچرل سوساٸٹی حاجن کے جنرل سیکریٹری مجید مجازی نے کشمیری تھیٹر سے متعلق ایک مفصل مقالہ پیش کیا۔حلقہ ادب سوناواری کے صدر شاکر شفیع نے فیروز کلچرل سوساٸٹی کے تمام ممبران کو اس قسم کی کانفرنسوں کا انعقاد کرنے کےلیے مبارکباد پیش کرتے ہوے انہیں یقین دلایا کہ حلقہ ادب زبان و ثقافت کی ترویج کے لٸے فیروز کلچرل فورم کے ساتھ کام کرنے کو ترجیع دے گا۔ انہوں نے عزیز حاجنی کے نام تھیٹر کانفرنس منسوب کرنے لٸے فورم کا شکریہ کیا۔ معروف براڈکاسٹر اظہر حاجنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے فیروز کلچرل فورم کے ساتھ اپنے گھریلو تعلقات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیروز کلچرل فورم کشمیری تھیٹر کو ترقی دینے میں اہم کام انجام دے رہا ہے۔ اپنے خطبہ میں فیروز کلچرل فورم کے صدر شاہد شبیر نے ڈاکٹر عزیز حاجنی اور تھیٹر گروپ کے ممبر مرحوم محمد اشرف کو شاندار اور جذباتی خراج پیش کیا۔ اپنے صدارتی خطبے میں محمد امین بٹ نے تھیٹر کی نزاکتوں اور تکنیک کی حساسیت کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر عزیز حاجنی کو یاد کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے کشمیر کے لسانی اور ثقافتی منظر نامے میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا۔
تقریب کے آخر پر تحریک شکرانہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فراٸض گلزار نازکی نے انجام دی۔ پروگرام کی دوسری نشست نے میں محفل سماں کا اہتمام کیا گیا ۔ اس محفل مقامی فنکاروں نے شرکت کی۔
پروگرام کی اختتامی نشست میں ایک سکٹ پیش کیا گیا۔ اس سکٹ کے ہدایتکار محمد رفیق ڈار تھے۔ اس کے بعد شرکإ نے تھیٹر کے فن پر ایک مباحثہ ہوا۔ اس مباحثے میں ایک درجن مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Govt to establish MRI, Cath Lab worth Rs 37.50 cr in GMC Baramulla this year: Sakeena Itoo
Hints at AI based X-ray machines, other facilities in hospitals, healthcare centres of Baramulla SRINAGAR: Minister for Health and Medical...
Read more