Friday, July 11, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

ڈجیٹل حکمرانی کے توسط سے پنچایتی راج اداروں میں اچھی حکمرانی کا نفاذ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
14/06/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

از : کپل موریشور پاٹل

پنچایتیں زمانہ قدیم سے ہمارے مقامی نظم و نسق کی بنیادی اکائی رہی ہیں۔ وقت کے ساتھ پنچایتوں کی شکل و صورت اور امور میں تبدیلی واقع ہوئی ہے ۔ تاہم گاؤں میں معاشرتی انصاف اور اقتصادی ترقی کا تانہ بانہ بننے میں ہماری پنچایتوں کا صدیوں سے اہم تعاون رہا ہے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے گرام سواراج کے نظریہ کو زمینی شکل یعنی حقیقی شکل دینے کی سمت میں آئینی ترمیم کے بعد ایک آئینی اکائی کی شکل میں پنچایتوں نے قابل ذکر تعاون دیا ہے۔

Related posts

Amarnath Yatra Related Series (History/ Preparation)

AMARNATH YATRA- THE SACRED ECONOMIC LIFELINE

09/07/2025
With Gratitude and Respect: Bidding Adieu to Our Guiding Light

Between Still Waters and Silent Stones: Srinagar’s Guide to Grace, One Shikara Ride at a Time.

07/07/2025

21ویں صدی کو اطلاعاتی تکنالوجی اور تکنیک کا عہد کہا گیا ہے۔ وقت کے ساتھ واقع ہوئے تغیر میں ضروری ہے کہ آج گاؤں  بھی ترقی کی اسی رفتار کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں جس کا اظہار عالمی تبدیلیوں کے ذریعہ ہو رہا ہے۔ آج اطلاع اور مواصلاتی تکنالوجی کی رسائی اور استعمال ظاہری شکل میں سماج کو متاثر کر رہے ہیں۔ ڈجیٹل طور سے مبنی بر شمولیت سماجی شراکت داری، اقتصادی ترقی، تعلیم اور صحت کے لیے ازحد اہم ہے۔ محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے الفاظ میں ڈجیٹل انڈیا بھارت کا عزم ہے۔ ڈجیٹل انڈیا خودکفیل بھارت کے لیے ایک وسیلہ ہے۔  کم از کم حکومت زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے اصول پر عمل کرتے ہوئے عوام اور حکومت کے مابین نظام اور سہولتوں کے درمیان مسائل اور خدمات کے مابین واقع فرق کو کم کرنا یہ وقت کا تقاضہ ہے اور اسی لیے ڈجیٹل انڈیا عام شہریوں کی سہولت اورا ن کو بااختیار بنانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔

پنچایتوں کو اطلاعاتی تکنالوجی کے وسائل سے آراستہ کرکے زمینی سطح پر خدمات کی تقسیم، جمہوریت کو تقویت بخشنے اور شفافیت کے ساتھ اثر انگیز نفاذ کی سمت میں گذشتہ آٹھ برسوں میں قابل ذکر کام کیا گیا ہے۔ صحیح معنوں میں یہ اچھی حکمرانی کا عمدہ ترین ذریعہ ہے۔ محترم وزیر اعظم نے 24 اپریل 2020 کو ای۔گرام سواراج ایپلی کیشن کا آغاز کیا تھا۔ پنچایتوں کو اطلاعاتی تکنالوجی کے لحاظ سے اہل بنانے کی سمت میں یہ پنچایتی راج وزارت کی جدید پہل قدمی ہے۔ ای۔گرام سواراج کا مقصد لامرکزی منصوبہ بندی، پیش رفت کی رپورٹنگ اور کام پر مبنی احتساب میں بہتر شفافیت لانا ہے۔ ای۔ گرام سواراج پر ملک کی 239739 گرام پنچایتوں نے سال 2022۔23 کے اپنے گرام پنچایت ترقی منصوبے کو تیار کرکے اپلوڈ کرنے کا کام کیا ہے۔ یہاں ہر پنچایت کے کاموں کی طبعی ترقی سے لے کر ان کے ذریعہ تیار کی گئی اکائیوں کی جیو ٹیگنگ تک کو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ ای۔ گرام سواراج پر حکومت ہند کی پانچ وزارتیں / محکموں کے 12 منصوبوں کے استفادہ کنندگان کی فہرست آن لائن دستیاب کرائی گئی ہے۔ یہ شفافیت کے ساتھ استفادہ کنندہ کی تصدیق کا ایک عمدہ نمونہ تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ ای۔گرام سواراج موبائل ایپ نے بھی پنچایتوں کو کام کاج کے معاملے میں رفتار عطا کی ہے۔ اب تک 10 لاکھ سے زائد موبائل فون یوزر اسے ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔

ای۔ گرام سواراج ۔ پی ایف ایم ایس انٹرفیس کے توسط سے اب گرام پنچایتیں آن لائن ادائیگیاں کر رہی ہیں۔ اس سے کاموں میں سرعت اور شفافیت متعارف ہوئی ہے۔ فی الحال 240519 گرام پنچایتیں اس انٹرفیس پر آن بورڈ ہیں اور دو لاکھ سے زائد پنچایتوں نے 84154 کروڑ روپئے سے زائد کی رقم کی آن لائن ادائیگی کی ہے۔ گاؤں میں نقشہ پر مبنی ارضیاتی اسپیشئل پلاننگ ایپلی کیشن کے توسط سے گرام پنچایت کے ذریعہ کرائے جا رہے ہر کام کی ریئل ٹائم نگرانی کی جا سکتی ہے۔

پنچایتوں کے اقتصادی برتاؤ میں جوابدہی اور شفافیت متعارف کرانے کے لیے چودہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق 15 اپریل 2020 کو آن لائن آڈٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس سے پنچایتوں کا حساب کتاب عام طور  سے آن لائن دستیاب ہوا ہے اور ہر ایک شہری اس سے آگہی حاصل کر سکتا ہے۔ آج کے حالات میں 2020۔21 کے سال کے لیے 179678 پنچایتی راج اداروں کی احتساب رپورٹ اس توسط سے مرتب ہو چکی ہے۔

دیہی باشندگان کو آسان طریقہ سے پیدائش / فوتگی سند ، کاروباری لائسنس، تعمیر کی اجازت جیسی خدمات فراہم کرنے کے لیے پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعہ ای۔پنچایت مشن موڈ کے تحت شروع کیے گئے سروس پلس ایپلی کیشن نے اچھی حکمرانی کی سمت میں نئے زاویے قائم کیے ہیں۔ آج ملک کی 31 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کے مختلف النوع ایکٹوں کے مطابق تقریباً 2000 اقسام کی خدمات اس توسط سے فراہم کی جا رہی ہیں۔ دیہی باشندگان کو حکومت کی مختلف النوع خدمات کی دستیابی کی سمت میں پنچایتی راج وزارت کے ذریعہ کی گئی پہل قدمی یعنی سٹیزن چارٹر بھی یہاں قابل ذکر ہے۔ اسی طریقہ سے لوکل گورنمنٹ ڈائرکٹوری (ایل جی ڈی)، انڈیا پنچایت نالج پارٹنر، قومی پنچایت انعامات کی آن لائن نامزدگی جیسے کئی تکنالوجی استعمالات  ہیں جنہوں  نے آج گرام پنچایت کے کام کو رفتار کے ساتھ شفافیت بھی عطا کی ہے۔

تکنالوجی سے عام انسان کی زندگی میں مثبت تبدیلی کی سب سے بڑی مثال سوامتوا یوجنا ہے۔ 24 اپریل 2020 کو قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملکیت (دیہی علاقوں میں جدید تکنالوجی کے ساتھ گاؤوں کا سروے اور ان کی نقشہ بندی) منصوبے کے پائلٹ مرحلے کو قو م کے نام وقف کیا تھا، جسے سال 2021 میں ملک کے ہر گاؤں میں نافذ کیا گیا۔ ملکیت منصوبہ دیہی علاقہ میں بنیادی تغیر کا ایک طاقتور ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔ یہ خدمت اور سوشاسن کا ایک ایسا نمونہ ہے جس نے گاؤں میں رہنے والے ہر کنبے کو ملکیت کارڈ کے توسط سے اختیارات کا حامل اور بااختیار بنایا ہے۔ ملکیت کے پراپرٹی کارڈ نے جہاں دیہی آبادی علاقوں میں زمین کی قیمت کو بڑھا کر دیہی باشندگان کو بااختیار بنایا ہے، وہیں اس کی بنیاد پر مکان کی تعمیر سے لے کر اپنا خود کا روزگار شروع کرنے تک کے لیے بینکوں سے قرض حاصل کرنا آسان ہوا ہے۔ گاؤوں میں آراضی سے متعلق تنازعات کم ہوئے ہیں اور ناجائز عمل دخل یا ناجائز قبضوں سے بھی راحت مل رہی ہے۔ سوامتوا یوجنا کے تحت تیار ہائی ریزولوشن نقشے اب گرام پنچایت ترقی منصوبے میں مستقبل کے گاؤں کا بلیو پرنٹ یا خاکہ تیار کرنے کی بنیاد پر مرتب ہو رہے ہیں۔ اب تک ملک کے تقریباً 38 ہزار گاؤوں میں 48 لاکھ سے زائد پراپرٹی کارڈ بن کر تیار ہوگئے ہیں۔

سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس ، سب کا پریاس ہماری عہد بندگی ہے، ہر طبقہ تک رسائی حاصل کرنے، شفافیت، جوابدہی اور اثر انگیز نفاذ کے ساتھ انجام دیے گئے کاموں نے آج ملک کے گاؤوں کی حالت بدل کر رکھ دی ہے۔ گاؤں بھی شہروں کی طرح منصوبہ بند ترقی کے راستے پر گامزن ہو رہے ہیں۔ تکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے مستقبل کے بھارت کی تعمیر گاؤں میں عمل میں آرہی ہے۔

 

وزیر مملکت، وزارتِ پنچایتی راج ، حکومت ہند

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Epaper 14/06/2022

Next Post

Mainly clear weather with light rain likely in J&K

Related Posts

Amarnath Yatra Related Series (History/ Preparation)
Article

AMARNATH YATRA- THE SACRED ECONOMIC LIFELINE

by Gadyal Desk
09/07/2025
0

Nestled in the heart of the Himalayas, Kashmir is a land where divinity seems to whisper through the mountains, rivers...

Read more
With Gratitude and Respect: Bidding Adieu to Our Guiding Light

Between Still Waters and Silent Stones: Srinagar’s Guide to Grace, One Shikara Ride at a Time.

07/07/2025
Yatra suspended on Baltal Axis following heavy rains

HOW AMARNATH YATRA GIVES BOOST TO LOCAL ECONOMY

05/07/2025
وادی کے ماحولیات کو بچانے کےلئے پالتھین کے لفافوںکاترک کرنا ضروری

وادی کے ماحولیات کو بچانے کےلئے پالتھین کے لفافوںکاترک کرنا ضروری

05/07/2025
Land of Streams

Kashmir – A Paradise Unexplored

03/07/2025
Next Post
Mainly clear weather with light rain likely in J&K

Mainly clear weather with light rain likely in J&K

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.