Wednesday, May 14, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

پرنٹنگ پریس مالکان اور اخبارات کے مالکان تذبذب کے شکار ،اس اہم صنعت کو بچانے کےلئے سرکار کوئی راہ تلاش کریں

Gadyal Desk by Gadyal Desk
30/01/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

سرینگر ;223;30جنوری ;223; کے پی ایس

عالمی سطح پر اخباری صنعت جو صحافت کےلئے ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اورکروڑوں لوگوں کے روزگار وعزت ووقار کا ذریعہ ہے ۔ جموں وکشمیر میں پرنٹنگ مواد کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ سے اخباری مالکان اورغیر تسلیم شدہ نیوزپورٹلز ،سماجی ویب ساءٹس کی بھرمارکی وجہ سے یہ صنعت زوال پذیر ہورہی ہے اور اس صنعت کا مستقبل مخدوش دکھائی دے رہا ہے ۔ اخبارات کی اشاعت پرنٹنگ پریس پر منحصر ہے لیکن پرنٹنگ پریس کے موادکی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پرنٹنگ پریس مالکان اور اخباری مالکان پریشان اور تذبذب کے شکار ہوئے ہیں ۔ کشمیر پریس سروس کو ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ پرنٹنگ پریس کے مواد بشمول کاغذات کی قیمتوں میں 20 فیصدی ،کاٹریج ( میل ) میں 15فیصدی ،پلیٹس میں 10فیصدی ،کمیکلز میں 10سے12فیصدی اضافہ ہوا ہے جو اخبارات کے مالکان کےلئے بوجھ بنا ہوا ہے اور آمدنی قلیل ہونے کی وجہ سے اب وہ اخبارات کی اشاعت کو ممکن بنانے سے قاصر رہتے ہیں اورجو اخبارات شاءع ہورہے ہیں وہ پرنٹنگ پریس مالکان کے قرضوں تلے دبے ہوئے ہیں ۔ پرنٹنگ پریس مالکان اس اعتبار سے ان کے اخبارات چھپاتے رہتے ہیں کہ ان کے پاس بقایا رقم وصول ہوجائے ۔ اخباری صنعت جو محکمہ اطلاعات کے اشتہار ات کی وجہ سے ہی رواں دواں تھی لیکن اب محکمہ ہذا نے اشتہارات کی تقسیم کاری میں تفاوت کا سلسلہ شروع کیا اور ان اشتہارات سے ایک تو اخبارات کے تمام اخراجات پورا نہیں ہوسکتے ہیں ۔ کیونکہ اشتہارات مناسب نہیں ملتے ہیں ۔ دوسرایہ ہے کہ اخبارات میں شاءع ہوئے اشتہارات کی بلیں بھی مہینوں ہا دفتر میں رکی پڑی ہیں ۔ ان کی واگذاری کےلئے کو ئی اقداما ت نہیں اٹھائے جارہے ہیں اور اشہارات کی قیمتیں بھی مہنگائی کے حوالے سے ناکافی ہیں ۔ جبکہ محکمہ نے ایسے لوازمات رکھے ہیں کہ اخبارات کو روزانہ بنیادوں پر نکالنے کےلئے کافی مالیات کی ضرورت ہے لیکن پرنٹنگ مواد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور اخبارات کی ترسیل میں کمی کی وجہ سے اخباری مالکان سکت نہیں رکھتے ہیں ۔ اب اخباری مالکان پرنٹنگ پریس مالکان کے پاس وینٹی لیٹرکی طرح کے فیض وکرم سے سانس لیتے رہتے ہیں جبکہ پرنٹنگ مواد میں غیر معمولی اضافہ کی وجہ سے اب پرنٹنگ پریس مالکان کی مالی سکت بھی جواب دینے لگی ہے جس اخباری صنعت کو خطرہ لاحق ہے ۔ اب اس کا ایک پہلو سماجی ویب ساءٹس یا غیر تسلیم نیوز پوٹلز کی صحافت میں بے جا مداخلت صحافتی اقدار کی پامالی کاسبب بنے ہوئے ہیں اور اس کا براہ راست اثر اخبارات کی ترسیل پر مرتب ہوا ہے ۔ اخبارات کی ترسیل کی کمی بھی اس صنعت کےلئے کافی نقصان دہ ثابت ہورہی ہے کیونکہ اخبارات کے مالکان کےلئے ترسیل بھی مالی بحالی کا ایک اہم ذریعہ تھا ۔ جو معدوم ہونے جارہا ہے جبکہ سماجی ویب ساءٹس اور نیوز پوٹکز بے لگام ہے جس سے جھوٹ کا بول بالا ہوا ہے اوراس جھوٹی صحافت نے لٹیروں اوچوروں کےلئے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے کیونکہ سوشل میڈیا کے ذریعے بے بنیاد اور حقیقت سے بعید خبریں سامنے آتی ہیں جن باعزت افراد کی عزت بھی داءو پر لگ جاتی ہے جبکہ ذرایع ابلاغ کا معتبر وسیلہ خبارات قارئین کےلئے علم و آگہی کا ایک عظیم تحفہ تھا ۔ لیکن اخبارات کی ترسیل میں آئے روز کمی آنے کے باعث مطالعے کاذوق وشوق ختم ہونے لگا ہے ۔ اس سے پہلے یہ صنعت جو ہزاروں افراد کے روزگار کا اہم وسیلہ ہے تباہ ہوجائے سرکاری سطح پر لاءحہ عمل تریب دیا جائے ۔

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Handicrafts department organizes awareness/ registration camp for artisans at B’pora

Next Post

شہر سرینگر کے حساس علاقوں میں بھی پانی غائب عوام پریشان حال ،انتظامیہ خاموش تماشائی،جدید مشینری بروئے کار لانے کا مطالبہ سرینگر ;223;30جنوری ;223; کے پی ایس

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post

شہر سرینگر کے حساس علاقوں میں بھی پانی غائب عوام پریشان حال ،انتظامیہ خاموش تماشائی،جدید مشینری بروئے کار لانے کا مطالبہ سرینگر ;223;30جنوری ;223; کے پی ایس

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.