جموں 29 جنوری 2021 ء;247;
رواءتی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کے آج یہاں مولانا آزاد سٹیڈیم میں انعقاد سے 72 ویں یومِ جمہوریہ تقریبات اختتام پذیر ہوئی ۔
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا تقریب پر مہمانِ خصوصی تھے ۔ فوجی دستوں کے مارچنگ بینڈ اور فوج ، بی ایس ایف اور جموں کشمیر پولیس کے براس بینڈ اور پائیپ ڈرم بینڈوں نے اپنی مسحور کُن دھنوں سے حاضرین کو محظوظ کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے پائیپ ڈرم اور براس بینڈوں کو بہترین کارکردگی کیلئے سراہا ۔
لفٹینٹ گورنر نے دفاعی افواج ، جموں کشمیر پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران ، این سی سی کیڈٹوں ، مارچ میں حصہ لینے والے سکولی طلاب ، سابق فوجیوں ، بھارت سکاوَٹس و گائیڈس اور ثقافتی پروگرام پیش کرنے والوں کو انعامات سے نوازہ ۔
بیٹنگ ریٹریٹ تقریب مقبول ِ عام سارے جہاں سے اچھا پر اختتام پذیر ہوئی اور اس موقعہ پر پٹاکھے چھوڑے گئے اور اس کے فوراً بعد قومی ترانا گایا گیا ۔
لفٹینٹ گورنر کے مشیران ، مئیر جموں میونسپل کارپوریشن ، چیف سیکرٹری ، ایڈووکیٹ جنرل ، ڈی جی پی ، صوبائی کمشنر ، آئی جی پی ، بلدیاتی اور پنچاءتی راج اداروں کے منتخب نمائندگان ، سابق قانون ساز ، انتظامی سیکریٹریز ، اعلیٰ سول ، پولیس اور فوجی افسران ، سیاسی و سماجی کارکن ، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے معروف شہری ، میڈیا افراد اور عام لوگوں کی بھاری تعداد اس رواءتی تقریب میں موجود تھی ۔