آج 21مارچ 2022کو ادارہ تحقیق وادب جموں و کشمیر کے ہیڈ آفس ہل پارک انٹرنیشنل سکول ہندواڑہ میں “شاعری کے عالمی دن
( World Poetry Day)
پر نوآموز شعرا کا مشاعرہ منعقد کیا گیا۔مشاعرے کی صدارت نوجوان شاعر صفدر یوسف نے کی۔جبکہ اس موقعے پر مہمان خصوصی ابھرے ہوتے نوجوان شاعر اشرف عقاب ایوان صدارت میں براجمان تھے ۔ عالمی یوم شاعری پر ادارے کی طرف سے کچھ نوأموز شعرا کو منظر عام پر لایا گیا جنھوں نے اپنی شاعری کے بہترین نمونے پیش کئے۔ ان شعرا میں زرقا تسنیم، قیصر رحمان، جاوید الاہی ،شفقت عزیز،اشرف عقاب ،صفدر یوصف اور فاروق شاہین شامل تھے۔
اس موقعے پر ادارے کے صدر فاروق شاہین نے کہا کہ مستقبل قریب میں نوأموز شاعروں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کے پلیٹ فارم فراہم کیا جاۓ گا۔اس کے علاوہ جینون لٹریچر کو فروغ دینے میں ادارہ کلیدی کردار اداکرے گا۔ادارہ أنے والے دنوں میں نوجوان قلمکاروں کے مشاعرے ،مباحثے,سیمینار اور تنقیدی محفلوں کا انعقاد کرے گا۔
Anantnag Police Intensifies Action Against Drug Traffickers
Anantnag, Jun 4 (JKNS): Continuing its sustained crackdown against drug trafficking and narco-financed assets, Anantnag Police has attached a single-storey...
Read more







