جس کے خلاف ہوٹل مالکان نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا – احتجاج میں شامل ہوٹل مالکان کا کہنا تھا کہ یہاں پر تعمیر شدہ ہوٹل ان کی ملکیتی زمین پر ہیں جس کے باوجود ایس ایم سی انہیں منہدم کرنا چاہتی ہیں یہ ہمارے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے –
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس معاملے میں کہیں پر بھی ناجائز طریقے سے کچھ تعمیر ہوا ہوگا اس کو درست کرنے کے لئے ہمیں کچھ وقت چاہئے لیکن ہمیں بے روزگار نہ کیا جائے۔چونکہ ہمارے اس ہوٹل سے کئی آشیانوں کی روزی روٹی چل رہی ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی کاروائی کو فوراً منسوخ کیا جائے وگرنہ وہ احتجاج میں مزید شدت اختیار کریں گے – انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی اس پورے معاملے میں زمینی سطح پر جانچ پرتال کریں اور یہ دیکھیں کہ کیا واقعی طور پر کوئی غیر قانونی تعمیر ہوئی ہے لیکن ملکیتی زمینوں پر تعمیراتی دھانچوں کو منہدم نہ کیا جائے