شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے نوگام سونواری میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان آگ لگنے سے مکمل طور پر خاکستر ہوا ہے – اطلاعات کے مطابق مشتاق چہار نامی ایک نوگام کے رہائشی مکان میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے مکمل گھر تباہ ہوگیا-
مقامی لوگوں اور متاثرہ افراد کے مطابق آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ دریں اثنا، انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ ان کے پاس موجود تمام چیزیں آگ میں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
ایک مقامی بشیر احمد زادو نے بتایا کہ مذکورہ خاندان چھوٹے بچوں پر مشتمل ہے ان کے پاس کچھ نہیں بچا ہے سوائے اس ان کپڑوں کے جو اس کنبہ کے افراد نے پہنی ہوئی ہے – انہوں نے انتظامیہ سے انہیں بھر پور امداد کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more