اننت ناگ / جاوید گل
ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے مختلف سرکاری محکموں کا اچانک معائنہ کیا اس دوران ڈی سی اننت ناگ نے غیر حاضر پائے گئے 25 ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ میں کٹوتی کا حکم دیا ۔ دورے کے دوران اُن کے ہمراہ اے ڈی سی اننت ناگ غلام حسن شیخ بھی موجود تھے ۔