مہنگائ کا جن بوتل سے باہر۔ مرغ فروشوں سبزی فروشوں میوہ فروشوں کی مہنگاٸ نے عام انسان کی کمرتوڑ کر رکھی ہے ضلع انتظامیہ توجہ کی مانگ۔عوام۔
کپواڑہ//بٹ مظفر۔۔۔
سرحدی ضلع کپواڑہ میں باری برف باری سے مزدور طبقہ بیکار ی سے تنگ آگیۓ ہیں وہیں دوسری طرف مہنگاٸ نے کمر توڑ کے رکھی ہے ۔تفیصلات کے مطابق دوکانداروں ،مرغ فروشوں ،سبزی فروشوں اور میوہ فروشوں نے مہنگاٸ عروج پر پہنچائ ہے ۔منہ مانگے داموں پر چیزوں کو بیچ کرغریب عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہءں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ دوکانداروں کے پاس سالوں سے پڑھی ہوٸ اشیاء خوردنی آج مہنگے داموں بیچاکرتے ہیں ۔اس دوران بالائ علاقوں میں دوکاندار برف باری کے دوران اشیاء خوردنی مہنگے داموں میں بیچاکرتے ہیں اسی طرح سبزی فروشوں میوہ فروشوں اور مرغی فروشوں نے بھی موقع کو غنیمت سمجھ کر عوام کو دودوہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہےجس سے عام انسان کی کمر توڑ کر رکھی ہے ۔سرکاری نرخنامے کو بالاۓ طاق رکھکر من مرضی کے سے اشیاء خوردنی وغیرہ بیچا کرتے ہیں ۔قومی شاہراہ بند ہونے کا فائدہ اُٹھاکر دوکاندار حضرات نےعام انسان کی زبان ایک دم بند کی ہوئ ہے۔ہے عوام نے نماٸیندے سے بات کرتے ہوۓ مانگ کی ہے کہ ضلع انتظامیہ برف باری کے ساتھ ساتھ مہنگاٸ پر توجہ دیکر متعلقہ محکمہ پولیس اور محکمہ امورِ صارفین کی زمہ داری بنتی ہےکہ وہ مہنگے داموں پر چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائ شروع کرتے ہوئے اُنکی لگام کس لیں تاکہ عام انسان بھی راحت کی سانس لے سکیں۔