اننت ناگ/27جولائی/جے کے این ایس/ جاوید گل ۔
بھارتی جنتا پارٹی کے یوٹی صدر رویندر رینا نے وادی کشمیر دورہ کے چوتھے روز آج اننت ناگ میں ایک ورکرس کنونشن میں شرکت کی ۔ جے کے این ایس نمائنندے جاوید گل کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے یوٹی صدر رویندر رینا نے کنھ بل کے ڈاک بنگلو میں ورکرس کنونشن سے خطاب کیا، اپنی تقریر میں رویندر رینا نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ وادی میں پارٹی کی ساخت کو مزید مضبوط بنائے ، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رویندر رینا نے کہا کہ مودی سرکار ہر سطح پر لوگوں کے ساتھ کیئے گیئے وعدے پورا کر رہی ہیں، اُن کا مزید کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں اگلی سرکار بھارتی جنتا پارٹی کی ہوگی ، ہندوستانی عوام کو مودی سرکار پر پورا بھروسہ ہے اور بھارتی جنتا پارٹی لوگوں کے اعتماد کو برقرار رکھے گی ، رویندر رینا نے کہا کہ حدبندی کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد انتخابات عمل میں لائے جائے گے، بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابی سرگرمياں شروع کی گئی ہے اور اُن کا دورہ وادی بھی اَسی کی ایک کھڑی ہے ۔ واضح رہے کہ رویندر رینا پچھلے چار روز سے وادی کے دورے پر ہیں جبکہ آگلے چند راز کے دوران مزید اضلاع کا دورہ متوقع ہے ، کنونشن میں کشمیر انچارج وینود کول سمیت یوٹی نایب صدر صوفی یوسف کے علاوہ دوسرےکارکنان نے شرکت کی۔