کرناہ، 21 جون: بھارت کے قدیم ورثے، صحت مند طرزِ زندگی اور باہمی ہم آہنگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ضلع کرناہ کے تاریخی شوریہ گاتھا کمپلیکس، سادھنا ٹاپ (10,500 فٹ کی بلندی) اور سرحدی گاؤں عظمتِ ہند ٹیٹوال میں عالمی یومِ یوگا نہایت جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
تقریبات کے دوران وزیر اعظم ہند کی قیادت میں منعقد ہونے والے قومی پروگرام کی براہِ راست نشریات بھی دکھائی گئیں، جس میں دونوں مقامات پر موجود شرکاء نے ملک بھر کے ساتھ مشترکہ یوگا پروٹوکول میں حصہ لیا۔
اس موقع پر سب ڈویژن کرناہ کے افسران، بھارتی فوج کے سینئر افسران اور جوان، محکمہ آیوش کے نمائندے، طلبہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی، جس سے اتحاد، نظم و ضبط اور اجتماعی فلاح و بہبود کے عزم کا اظہار ہوا۔
شادھنا ٹاپ پر منعقدہ تقریب میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کرناہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوگا محض جسمانی ورزش نہیں بلکہ ایک ایسا طرزِ زندگی ہے جو جسمانی و ذہنی صحت کو فروغ دیتا ہے اور اتحاد، امن اور سدبھاؤنا کا پیغام عام کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10,500 فٹ کی بلندی پر واقع شادھنا ٹاپ، جو بہادری اور قربانی کی علامت سمجھا جاتا ہے، وہاں عالمی یومِ یوگا کا انعقاد بھارت کے ہم آہنگی، استقامت اور ہمہ جہتی صحت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
دوسری جانب عظمتِ ہند ٹیٹوال میں منعقدہ تقریب میں 104 انفنٹری بریگیڈ کے سینئر افسران، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ٹیٹوال اور سب ڈویژن کرناہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے، صحت مند معاشرے کے قیام، امن، بھائی چارے اور اجتماعی خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ یوں عالمی یومِ یوگا کی یہ تقریبات صحت، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا خوبصورت امتزاج ثابت ہوئیں۔
CRPF Leads Massive Yoga Day Celebrations Across Central Kashmir, Promotes Wellness and Resilience
Srinagar, June 21 (JKNS): The Central Reserve Police Force (CRPF) on Sunday marked the 12th International Day of Yoga with...
Read more







