Saturday, September 12, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

”نشہ چھوڑو، مستقبل جوڑو”

پیرزادہ سعید by پیرزادہ سعید
07/05/2026
A A
”نشہ چھوڑو، مستقبل جوڑو”
FacebookTwitterWhatsappTelegram

 

کرناہ میں پرائیویٹ اسکول کےطلبہ کی تاریخی ریلی

Related posts

Political Exploitation of the Oppressed People of Karnah Since the Beginning

Political Exploitation of the Oppressed People of Karnah Since the Beginning

10/09/2026

Army Goodwill School, Gurez: From Border Classrooms to the Global Stage

05/09/2026

صحت مند نوجوان ہی مضبوط کشمیر کی پہچان: مقررین

کرناہ

سرحدی علاقہ کرناہ میں آج پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن جموں و کشمیر کی جانب سے “نشہ مُکت بھارت ابھیان” کے تحت ایک عظیم الشان بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرناہ کے تمام نجی تعلیمی اداروں کے قریب ایک ہزار طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنے اور معاشرے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔
ریلی کو ڈپٹی کمانڈر 104 انفنٹری بریگیڈ سندیپ بوس اور زونل ایجوکیشن افسر ٹنگڈار چھمکوٹ رانا شاہ محمد نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر معزز شہریوں، اساتذہ، والدین اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان کی بڑی تعداد موجود رہی۔

ریلی ڈگری کالج کرناہ سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں اور علاقوں سے گزرتی ہوئی پبلک پارک میں اختتام پذیر ہوئی۔ طلبہ ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر منشیات کے خلاف بیداری کے نعرے درج تھے۔ بچوں نے “نشہ چھوڑو، تعلیم اپناؤ” اور “ڈرگ فری کرناہ، ڈرگ فری کشمیر” جیسے نعرے بھی بلند کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمانڈر 104 انفنٹری بریگیڈ سندیپ بوس نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل ہے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے طلبہ کے نظم و ضبط، جذبے اور اساتذہ کی محنت کو بھی سراہا۔

زونل ایجوکیشن افسر ٹنگڈار چھمکوٹ رانا شاہ محمد نے اپنے خطاب میں پرائیویٹ اسکولوں کے بہترین ڈسپلن، اساتذہ کی انتھک محنت اور شاندار انتظامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں میں شعور اور سماجی ذمہ داری کا احساس پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے ریلی میں شریک تمام اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر پیرزادہ اشفاق سعید نے کہا کہ ہم سب کا یہ فرض ہے کہ اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کریں اور انہیں ایک محفوظ اور مثبت ماحول دیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے حکومت کے “نالج پارٹنر” ہیں اور انہیں سماج کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرناہ جیسے سرحدی علاقوں میں اس قسم کی مثبت سرگرمیوں سے نوجوان نسل کو منفی رجحانات سے دور رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اساتذہ کی انجمن کے سربراہ اور معروف ادیب افتخار احمد قریشی بھی اس تقریب میں موجود تھے، جنہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیداری پروگرام معاشرے کی اہم ضرورت ہیں تاکہ عوام خصوصاً نوجوان نسل کو یہ شعور حاصل ہو سکے کہ منشیات ایک ایسی خطرناک لعنت ہے جو دیمک کی طرح ہمارے سماج کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر رہی ہے۔
یہ ریلی پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن جموں و کشمیر کے صدر بابا نذر السلام اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کپوارہ کے صدر الطاف انجم قریشی کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں کرناہ کے 13 نجی اسکولوں کے ہزاروں طلبہ، اساتذہ اور منتظمین نے بھرپور شرکت کی۔
آخر میں منتظمین کی جانب سے پولیس محکمہ، محکمہ صحت، کرناہ انتظامیہ اور دیگر تمام متعلقہ محکموں و افسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ مقررین نے کہا کہ انتظامیہ اور مختلف اداروں کے اشتراک اور معاونت سے یہ عظیم الشان بیداری ریلی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

انہوں نے اس سماجی اور تعمیری پروگرام سے وابستہ تمام افراد، افسران، اساتذہ اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ نوجوان نسل کی بہتر رہنمائی اور منشیات کے خلاف بیداری کے لیے ایسے پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

Previous Post

Major Blow to Drug Network in Shopian; 4 Notorious Drug Peddlers Booked Under PIT NDPS Act

Next Post

Srinagar Police Tightens Noose on Drug Mafia; Properties Worth Over ₹2 Crore Attached Under Nasha Mukt J&K Abhiyan

پیرزادہ سعید

پیرزادہ سعید

Related Posts

Political Exploitation of the Oppressed People of Karnah Since the Beginning
Article

Political Exploitation of the Oppressed People of Karnah Since the Beginning

by پیرزادہ سعید
10/09/2026
0

Karnah is a region whose people have always set an example of hard work, patience and loyalty to the nation...

Read more

Army Goodwill School, Gurez: From Border Classrooms to the Global Stage

05/09/2026

Pakistan Needs This Corridor More Than It Can Protect It

04/09/2026

PAKISTAN NAVY RAMPING UP: WHAT HAS PAKISTAN’S NAVAL BUILD-UP DELIVERED?

04/09/2026
The Unstoppable Saffron: Kashmir’s New Political Reality.

The Unstoppable Saffron: Kashmir’s New Political Reality.

04/09/2026
Next Post
Srinagar Police Tightens Noose on Drug Mafia; Properties Worth Over ₹2 Crore Attached Under Nasha Mukt J&K Abhiyan

Srinagar Police Tightens Noose on Drug Mafia; Properties Worth Over ₹2 Crore Attached Under Nasha Mukt J&K Abhiyan

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.