جموں، 3 مئی گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں کی پرنسپل ڈاکٹر ششی سودن نے کہا کہ جی ایم سی اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں پیر کو 26 کووڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے کیونکہ جس وائرس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں وہ تیزی سے پھیلتا ہے۔
ڈاکٹر ششی سودن نے بتایا: ‘تشویشناک بات یہ ہے کہ جی ایم سی جموں اور منسلک ہسپتالوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا نمبر ہے۔ ان میں سے 30 سے 40 فیصد مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے’۔
انہوں نے کہا: ‘یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہم سب کو سنجیدہ ہونا چاہیے۔ اب لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے۔ یہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔ خاندان کے سبھی اراکین ایک ہی وقت متاثر ہو رہے ہیں۔ اگر ایک انسان اپنے آپ کو کووڈ سے بچانے کی کوشش کرے گا وہ کامیاب بھی ہو سکتا ہے’۔
دریں اثنا کورونا کیسز میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر جی ایم سی جموں اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں پیر سے آوٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ششی سودن کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر جی ایم سی اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں تا حکم ثانی 3 مئی سے او پی ڈی بند رہے گا۔
تاہم حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی سہولیت کے لئے ایمرجنسی خدمات دن رات جاری رہیں گی۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more