مرحوم کو آج بھی علمی، ادبی و سماجی خدمات کے لئے یاد کیا جاتا ہے، دعائیہ مجلس کے دوران مرحوم کو شاندار خراج عقیدت
پیرذادہ سعید
*شاداب کریوہ شوپیان کی علمی وادبی شخصیت شیخ منیر حسین کی پانچویں برسی پر ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ انکی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔ شیخ منیر حسین ایک ماہر تعلیم تھے انہیں ضلع شوپیان بالخصوص علاقہ شاداب کر یوه شوپیان میں عزت کی نگاہ دیکھا جاتا تھا ۔مرحوم ایک عرصہ تک محکمہ تعلیم سے وابستہ رہے اور اسی محکمہ سے بطور پرنسپل ریٹائر ہوئے ۔مرحوم کا انتقال*
*8 نومبر 2019 کے روز ہوا تھا۔ مرحوم کے جلوس جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تعزیتی مجالس کے دوران مرحوم کے اوصاف حمیدہ کا تذکرہ کر کے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مرحوم منیر حسین شیخ ضلع شوپیان علا قے کی سرکردہ علمی و ادبی شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے محکمہ تعلیم میں جانفشانی سے کام کر کے علاقے کے علمی حلقوں میں اپنی شخصیت کی گہری چھاپ چھوڑی ۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی تعلیم کے مشن میں صرف کر دی اور ہزاروں طلاب کو تعلیم سے فضیاب کیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی علمی ،ادبی، سماجی خدمات اور طرزِ سلوک و طرز بیان ،سخاوت کی وجہ سے ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے*