سرینگر: معروف سینئر صحافی بٹ مظفر کے کزن بھائی عبدلستار بٹ کا کل سرینگر میں مکان سے گرکر افسوسناک حادثے کے بعد انتقال ہو گیا۔ اس سانحے نے خاندان اور علاقے کی عوام کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
ارا 6 نیوز نیٹ ورک کی ٹیم سمیت مختلف سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں نے مظفر بھٹ اور ان کے خاندان سے اس مشکل وقت میں گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اچانک اس المناک واقعے نے علاقے بھر سے وسیع پیمانے پر ہمدردی اور حمایت کو جنم دیا ہے۔
بہت سے سیاسی، غیر سیاسی شخصیات، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد نے آخری رسومات میں شرکت کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔