چھانہ پورہ سرینگر /20 ستمبر
سٹیزنز کونسل احاطہ وقار چھانہ پورہ نے ایک تعزیتی میٹنگ میں جموں وکشمیر کے پہلے مسلم آیی اے آفیسر, اعلی پایہ کے دانشور اور سماجی شخصیت محمد شفیح پنڈت کی اچانک وفات پر انتہایی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میٹنگ میں سوگوار خاندان کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت احاطہ وقار کے چیر مین عبدلغی پرے انجام دی میٹنگ میں مرحوم محمد شفیح پنڈت کے بحثیت چیر مین پبلک سروس کمیشن کے ریٹایرمنٹ کے بعد ان کی سرگرم سماجی رول کو زبر دست سرا ہا گیا۔ احاط وقار چھانہ پورہ نے اپنے کواڈنیٹر شبیر مجاہد کے زریعے محمد شفیح پنڈت صاحب کے بے لوث سماجی اور انتظامی صلاحتوں اور خدمات کے تییں انہیں عنقریب عزت افزایی کرنے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول بھی کی تھی ۔مگر افسوس انکی اچانک موت کی وجہ سے یہ تقریب نہ ہو سکی۔
میٹنگ میں دعا کی گیی کہ باری تعالی محمد شفیع پنڈت کے روح کو ابدی سکون اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریے۔ میٹنگ میں احاطہ وقار کے میڈیا سیکریٹری مشتاق احمد شاہ ( محرم) اور شبیر مجاہد کے علاوہ دیرینہ ا رکان انجینیر خضر محمد تراگ , غلام محمد بٹ قاضی عبدلرشید ,جاوید احمد بھی موجو تھے۔
Omar Abdullah asserts Supreme Court’s powers to review Government actions
Srinagar: Amid a row triggered by BJP MP who accused the Supreme Court of judicial overreach, Jammu & Kashmir Chief...
Read more