Thursday, June 4, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir

شوپیاں میں ڈاکٹر درخشاں نے بی جے پی امیدوار جاوید قریشی کے لیے مہم چلائی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
15/09/2024
A A
شوپیاں میں ڈاکٹر درخشاں نے بی جے پی امیدوار جاوید قریشی کے لیے مہم چلائی
FacebookTwitterWhatsappTelegram

“ہر کشمیری نے سیاسی خاندانوں کی غلطیوں کی بھاری قیمت چکائی”: درخشاں

بی جے پی نے آج شوپیاں میں ایک طویل روڈ شو کا انعقاد کیا جس کی قیادت پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیو ممبر اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے کی۔ شوپیاں سے بی جے پی کے امیدوار جاوید قادری اور نوجوان رہنما عرفان منہاس بھی شریک رہے- یہ روڈ شو شوپیاں قصبہ کے کئی علاقوں سے گزرا اور اس نے اسمبلی حلقہ کے کئی دیہاتوں اور بستیوں کا بھی احاطہ کیا۔ کئی اسٹاپ اوور ریلیاں بھی نکالی گئیں جہاں پارٹی رہنماؤں نے اجتماع سے خطاب کیا۔ بی جے پی امیدوار جاوید قادری نے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ ایک خادم کی طرح تاریخی شوپیاں کے لوگوں کی خدمت کریں گے۔ شوپیاں مین چوک میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں بی جے پی کے ترقیاتی حکمرانی ماڈیول پر لوگوں کا اعتماد ہے۔ جموں و کشمیر کے خاندانی سیاست دانوں کے ڈرامے پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ سیاسی غیر یقینی صورتحال اور انتخابات میں دھاندلی ان تینوں حکمران خاندانوں کا ریکارڈ رہی ہے۔ انہوں نے علیحدگی پسندی کو اپنے سیاسی استحصال کے لیے استعمال کیا اور وسائل کو لوٹ کر بے تحاشہ دولت اکٹھی کی جبکہ عام آبادی کو ہر قسم کے مصائب میں ڈال دیا۔ “تین خاندانوں نے جموں و کشمیر پر ایک خاندانی ملکیتی کاروباری ادارے کی طرح حکمرانی کی۔ انہوں نے اقتدار میں رہنے کے لیے تمام تفرقہ انگیز ہتھکنڈے استعمال کیے، وہ اس خونریزی کے ذمہ دار ہیں جس نے ہمارے نوجوانوں کی ایک پوری نسل کو کھا لیا۔ انکی خواہیش ہے کشمیر میں کرپشن، لوٹ مار اور قتل و غارت کا اپنا پرانا نظام قائم کر لیں”، ڈاکٹر اندرابی نے کہا۔ انہوں نے وادی کے نوجوانوں کو سلام پیش کی جو استحصال کی پرانی طرز کی خاندانی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے امن، خوشحالی اور ترقی کے حق میں نکلے ہیں۔ درخشاں اندرابی نے کہا کہ “عوام نے کئی دہائیوں کے دوران سیاسی خاندانوں کی غلطیوں کی بھاری قیمت چکائی۔ ہم پرانے خوفناک دنوں کو واپس نہیں آنے دے سکتے اور اس لیے وہ تبدیلی ناگزیر ہے جو ہم ان انتخابات میں ہوتے دیکھ رہے ہیں”۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اندرابی نے کہا کہ چالیس سال تک خاندانوں کے دور حکومت میں عوام کی بڑی آبادی والی جگہوں پر انتخابات کا انعقاد ناممکن تھا لیکن بی جے پی نے امن کو یقینی بنایا اور اب کشمیر میں کئی دہائیوں کے بعد آزاد اور محفوظ ماحول میں لوگ جمہوریت کا جشن منا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی طرف سے نافذ تبدیلیوں پر تنقید کرنے والے زمینی حقائق کو بصیرت اور بصارت کی کمی کی وجھ سے دیکھ نہیں پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوپیاں ان انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ ہے کیونکہ لوگ چاہتے ہیں کہ نئے نوجوان چہرے صرف امن اور ترقی کے لیے ان کی نمائندگی کریں۔

Related posts

Hoteliers Association Meets SMC Commissioner; Civic Infrastructure and Sanitation Measures Reviewed

Hoteliers Association Meets SMC Commissioner; Civic Infrastructure and Sanitation Measures Reviewed

03/06/2026
Two Non-Local Laborers Injured in Terror Attack in Ganderbal

Man Injured in Black Bear Attack in Handwara Forest Area

03/06/2026
Previous Post

SVEEP: CEO Kupwara leads Plantation Drive at Polling Station Mugalpora

Next Post

Assembly Elections-2024 SVEEP: District Bandipora Wushu Championship-2024 kicks-off

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Hoteliers Association Meets SMC Commissioner; Civic Infrastructure and Sanitation Measures Reviewed
Jammu Kashmir

Hoteliers Association Meets SMC Commissioner; Civic Infrastructure and Sanitation Measures Reviewed

by Gadyal Desk
03/06/2026
0

Srinagar, Jun 3 (JKNS): A delegation of the Hoteliers Association on Wednesday called on the Commissioner, Srinagar Municipal Corporation (SMC),...

Read more
Two Non-Local Laborers Injured in Terror Attack in Ganderbal

Man Injured in Black Bear Attack in Handwara Forest Area

03/06/2026
Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara

Driver Killed After Vehicle Plunges Off Road in Ramban’s Ramsoo

03/06/2026
CU Kashmir Unveils Major Academic Expansion, Student Aid Schemes Ahead of Admissions 2026

CU Kashmir Unveils Major Academic Expansion, Student Aid Schemes Ahead of Admissions 2026

03/06/2026
JKAACL Employees Warn of Legal Battle Over Promotions, Oppose Outsider Absorption

JKAACL Employees Warn of Legal Battle Over Promotions, Oppose Outsider Absorption

03/06/2026
Next Post
Assembly Elections-2024 SVEEP: District Bandipora Wushu Championship-2024 kicks-off

Assembly Elections-2024 SVEEP: District Bandipora Wushu Championship-2024 kicks-off

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.