Friday, October 23, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir

سرحدی گاؤں سیماری میں کامن سروس سینٹر کا قیام، ضلعی انتظامیہ کپواڑہ کی جانب سے ڈیجیٹل سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کی اہم پیش رفت

پیرزادہ سعید by پیرزادہ سعید
31/07/2026
A A
Bridging the Digital Divide: Kupwara Administration Takes Governance to the Last Mile with CSC at Seemari Border Village
FacebookTwitterWhatsappTelegram

کرناہ، 31 جولائی: عوامی خدمات کو دور دراز سرحدی علاقوں تک مؤثر انداز میں پہنچانے اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے ضلع انتظامیہ کپواڑہ نے آج سب ڈویژن کرناہ کے سرحدی گاؤں سیماری میں ایک کامن سروس سینٹر (CSC) قائم کیا۔ یہ گاؤں حکومت ہند کے وائبرنٹ ولیج پروگرام (فیز دوم) کے تحت شامل ہے۔

یہ اقدام ضلعی انتظامیہ کپواڑہ کے اس عزم کا مظہر ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو ان کی دہلیز پر سرکاری خدمات فراہم کی جائیں، تاکہ دور افتادہ سرحدی علاقوں کے مکین بھی بغیر کسی دشواری کے مختلف سرکاری اور ڈیجیٹل سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

Related posts

Man Killed, Five Injured As Bolero Overturns In Doda

Six-Year-Old Boy Killed After Being Run Over by Tractor in Tangmarg

23/10/2026
Three-Day Training Programme Organized for Poultry Farmers by Animal Husbandry Department

Three-Day Training Programme Organized for Poultry Farmers by Animal Husbandry Department

23/10/2026

اس کامن سروس سینٹر کے ذریعے عوام کو متعدد آن لائن سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں مختلف سرکاری خدمات، بینکاری سہولیات، ای-کے وائی سی (e-KYC)، آدھار کارڈ کی اپ ڈیٹ اور دیگر اہم ڈیجیٹل خدمات شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق آنے والے دنوں میں اس مرکز کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے اضافی خدمات اور ضروری لاجسٹک سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

کامن سروس سینٹر کا قیام وائبرنٹ ولیج پروگرام (فیز دوم) کے تحت ضلع انتظامیہ کپواڑہ کی جانب سے شروع کی گئی متعدد عوامی فلاحی اور ترقیاتی کوششوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد ڈیجیٹل تفاوت (Digital Divide) کو ختم کرنا اور ترقی کے ثمرات کو دور دراز سرحدی علاقوں تک پہنچانا ہے۔

اس موقع پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ (SDM) کرناہ، مختلف محکموں کے افسران اور کامن سروس سینٹر سے وابستہ ضلع کپواڑہ کے نوڈل آفیسر بھی موجود تھے۔

مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ اس مرکز کے قیام سے سیماری کے عوام کو اہم سرکاری اور ڈیجیٹل خدمات اپنے ہی علاقے میں دستیاب ہوں گی، جس سے ان کا وقت، محنت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی۔

یہ اقدام سرحدی علاقوں میں آسان، مؤثر، جوابدہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی طرزِ حکمرانی کے حکومتی وژن کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Previous Post

Ladakh Brings Pashmina Producers Face-to-Face With Buyers at Srinagar Meet

Next Post

بھارتی فوج کے زیرِ اہتمام گوہالن گاؤں میں مفت طبی و ویٹرنری کیمپ، 279 افراد اور 316 مویشی مستفید:

پیرزادہ سعید

پیرزادہ سعید

Related Posts

Man Killed, Five Injured As Bolero Overturns In Doda
Jammu Kashmir

Six-Year-Old Boy Killed After Being Run Over by Tractor in Tangmarg

by پیرزادہ سعید
23/10/2026
0

Srinagar, Oct 23 (JKNS): A six-year-old boy died after being run over by a tractor in the Goigam area of...

Read more
Three-Day Training Programme Organized for Poultry Farmers by Animal Husbandry Department

Three-Day Training Programme Organized for Poultry Farmers by Animal Husbandry Department

23/10/2026
Dardasun Nallah Encroachments Spark Flood Fears in Kralpora, Locals Seek Urgent Action

Dardasun Nallah Encroachments Spark Flood Fears in Kralpora, Locals Seek Urgent Action

23/10/2026
Rule 129 of BSF Rules Constitutionally Valid, J&K High Court Division Bench Rules

Rule 129 of BSF Rules Constitutionally Valid, J&K High Court Division Bench Rules

23/10/2026
Loaded Trucks or Empty Hands?: JKBOSE Chairman rebuts education minister on dearth of textbooks

JKBOSE Directs Roll Number-Wise Collection, Packing of Answer Scripts for Annual Exams 2026

23/10/2026
Next Post
بھارتی فوج کے زیرِ اہتمام گوہالن گاؤں میں مفت طبی و ویٹرنری کیمپ، 279 افراد اور 316 مویشی مستفید:

بھارتی فوج کے زیرِ اہتمام گوہالن گاؤں میں مفت طبی و ویٹرنری کیمپ، 279 افراد اور 316 مویشی مستفید:

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.