Monday, May 19, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

Arshad Rasool by Arshad Rasool
19/04/2025
A A
India’s Solodarity with people POJK
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ لوگوں کی جانب سے اسلامی کاموں کےلئے ذاتی طور پر عطیہ کی صورت میں کی جاتی ہے اور اس جائیداد کا حساب وکتاب، نگرانی اور نظم ونسق کےلئے بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذمہ یہ ہے کہ وہ اس ملی جائیداد کی نہ صرف دیکھ بھال کریں بلکہ اس کی حفاظت اور ترقی کو بھی یقینی بنائیں البتہ اس وقف جائیداد کوذاتی مفادات کےلئے استعمال میں لایا گیا ہے اور وقف املاک کی لوٹ و کھسوٹ کا معاملہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی تھا ۔اس قومی اثاثے سے متعلق کوئی ”آڈیٹ“ نہ ہونا اور جوابدہی کے فقدان کی وجہ سے وقف ملکیت کو ذاتی سمجھ کر اس کے ذمہ داروں نے اس کی لوٹ کھسوٹ جاری رکھی ۔ قارئین کو یاد ہوگیا کہ جموں کشمیر میں اس وقف کا نام پہلے ”مسلم وقف بورڈ “ تھا جو وقت کے وزیر اعلیٰ یا ریاست کے سربراہ کے زیر نگرانی کام کرتا تھا ۔ البتہ مرحوم مفتی محمد سعید نے اس کا نام تبدیل کرکے اس کو ”مسلم وقف بورڈ “ رکھا تھا ۔ اس وقف بورڈ کے تحت جواثاثے تھے اُ س کی نگرانی سرکار کے ذمہ ہی تھی لیکن سرکار اپنے کار درد میں مصروف رہتی تھی جبکہ وقف کے ذمہ داران اور اس کو چلانے والے سرکاری ملازم نہیں تھے ۔
قارئین وادی کشمیر کی جہاں بات ہے تو ایک مسلم اکثریتی خطہ ہونے کے سبب یہاں پر بہت سارے آستان، زیارت گاہیں اور خانقاہیں موجود ہیں جو وقف کے زیر کنٹرول ہیں البتہ ان عبادتگاہوں سے جو ماہانہ کروڑوں روپے بطور نذرانہ آتا تھا اس کا کہیں حساب کتاب نہیں تھا اور ناہی کوئی ان سے یہ پوچھنے والا تھا کہ اس نذرانہ کی رقم کا کیا ہوا اور کس کام پر خرچ ہوا ہے جبکہ اس رقم کو کئی ایسے کاموں پر استعمال میں لایا جاسکتا تھا جو عوام کے فائدے کے لئے ہوتے ،لیکن یہ دیکھا گیا کہ اس اس جائیداد کو فلاحی کاموں کے استعمال کے بجائے اس کے ذمہ دارں نے اپنے مفادات کی خاطر استعمال کیا ۔ وادی کشمیر کی با ت کریں تو وادی کشمیر میں مختلف جگہوں پر وقف کی جائیدادیں موجود ہیں جن میں دکانین ، عمارتیں اور باغات شامل ہیں ۔ ان دکانات کو اُس وقت کے ذمہ داروں نے نہ صرف اپنے منظور نظر افراد کو دیئے بلکہ ان کا کرایہ بھی نہ ہونے کے برابر رکھا گیا جبکہ ان ہی بازاروں میں نجی دکانوں اور عمارتوں کی کرایہ وقف کی مقرر شدہ کرایہ سے دو سو گنا زیادہ ہے ۔اگر ہم لالچوک ، خانیار، نوہٹہ، بارہمولہ، کپوارہ، اننت ناگ اور دیگر جگہوں پر دکانوں کی بات کریں تو یہ اہم مارکیٹ میں ہیں جن کا کرایہ سب سے زیادہ ہونا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا بلکہ ان جگہوں پر ہونے کے باوجود بھی کرایہ سالانہ تین سو روپے تھا جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔ اس کے علاوہ وادی کشمیر میں وقف جائیداد کو وقف ذعماﺅں نے ذاتی ملکیت سمجھ کر اس کی بندر بانٹ بھی جاری رہی ہے ۔ قارئین کو معلوم ہوگا کہ دیگر مذاہب سے منسلک جائیدادوں میں اضافہ ہوتا گیا جبکہ وادی کشمیر میں وقف کی جائیداد میں کمی آتی گئی ۔ وقف کی جانب سے آج تک کوئی بھی ایسا فلاحی کام انجام نہیں دیا گیا جس سے لوگوں کو راحت ملتی اور لوگ اس کو اپنا سمجھتے تھے جبکہ عام لوگوں کا یہی تاثر ہے کہ وقف جائیداد ان لوگوں کی جاگیر ہے جو اس کے ذمہ دار ہیں ۔ اس کے انتظام کے معاملے میں کوئی حساب کتاب اور محاسبہ نہیں ہوتا اور ناہی عام لوگوں کو اس ضمن میں کبھی آگاہ کیا جاتا رہا ہے کہ وقف کی کل جائیداد کیا ہے اور اس میں گزشتہ ستر برسوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔ وقف جائیداد کا اگر صحیح استعمال کیاجاتا تو یہ ایک قومی سرمایہ بن جاتا جو بے روزگاری کو دور کرنے میں بھی اہم رول اداکرتا ۔ اگر وادی کشمیر میں قائم شدہ وقف بورڈ کی جانب سے سکول ، ہسپتال اور دیگر ادارے کھولے جاتے تو یقینی طور پر لوگوں کو اس سے روزگار بھی ملتا اور وقف جائیداد میں اضافہ بھی ہوتا۔ تاہم وقف میں موجود بد نظمی، لوٹ کھسوٹ نے اس اہم ادارے کے اثاثے بڑھانے کے بجائے
گھٹادیئے ۔اس لئے ضروری ہے کہ وادی کشمیر میں جو وقف ادارہ ہے اس میں نہ صرف شفافیت لائی جائے بلکہ وقف کے ذمہ داروں کو جوابد ہ بھی بنایا جائے تاکہ وقف جائیداد جوکہ ایک ملی اثاثہ ہے اس کی صحیح دیکھ بھال ہو اور اس کی ترقی یقینی بن جائے ۔ قارئین یہ معاملہ صرف وادی کشمیر یا جموں کشمیر کا ہی نہیں ہے بلکہ پورے ملک میں وقف کی جائیداد کی بندر بانٹ ہوتی رہی ہے اور اب اگر مرکزی سرکار کی جانب سے ”وقف ترمیمی ایکٹ“ لایا گیا ہے جو نہ صرف وقف جائیداد کی نگرانی کرے بلکہ حساب و کتاب ، محاسبہ اور نگرانی کا بھی حق دیتا ہے تو اس میں بُرائی کیا ہے لوگ سمجھنے میں غلطی کررہے ہیں

Arshad Rasool
Arshad Rasool
Previous Post

Kulgam, Shopian Admins Asked to Assess Damage Due to Hailstorm: Minister Sakeena Itoo

Next Post

Devastating Hailstorm in Shopian: A Wake-Up Call for Apple Growers and Authorities

Related Posts

Home

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

by Arshad Rasool
17/01/2025
0

13 جنوری 2025 کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کا دورہ کیا تاکہ زی-مور ٹنل کا افتتاح کریں،...

Read more
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Div Com Jammu listens to issues of WPR, DPs of 1947, 1965, 1971

Div Com Jammu inspects arrangements at Annual Jhiri Mela

15/11/2024
Next Post
Revealing How Anti-India State is Deceiving Kashmir’s Solidarity Day

Devastating Hailstorm in Shopian: A Wake-Up Call for Apple Growers and Authorities

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.