Thursday, May 22, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

Guest by Guest
09/01/2025
A A
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

وادی کشمیر کا ہر حصہ قدرتی خوبصورتی کا شاہکار ہے البتہ اگر ہم اس کے شمال میں واقع ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے کا ذکرکریں تو گریز وادی نہ صرف بے حد خوبصورت ہے بلکہ یہ جگہ تواریخی اور تہذیب کے لحاظ سے بھی اپنی الگ شناخت بنائے ہوئے ہیں ۔ قارئین وادی گریز ضلع باندڈی پورہ سے دور ایک پہاڑی علاقہ ہے جو کہ سردیوں کے موسم میں زمینی رابطے سے ضلع ہیڈ کوارٹر سے کٹ کے رہ جاتا ہے ۔ اس کے ارد گرد بلند و بالا پہاڑی چوٹیاںہیں اور بیچ میں یہ وادی مختلف تہذیبوں کا سنگم ہے ۔ وادی گریز کی قدیم تاریخ ہے جو کہ وادی کشمیر کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اس وادی نے مختلف ادوارکا مشاہدہ کیا ہے اور مختلف سلطنتوں کے زیر تسلط رہی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ وادی گریز میں ملی جلی تہذیب پائی جاتی ہے ۔ تاہم وادی گریز میں درد قبیلے کے لوگ رہائش پذیر ہیں جو ”شینا “ زبان بولتے ہیں۔ شینا زبان ایک قسم کی پہاڑی قبائل کی زبان ہے ۔ گریز میںہندآرائی تہذیب ، ترک اور فارسی دور حکومت کے درمیان ایک رابطہ کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔ کیوں کہ سٹریٹجک لحاظ سے یہ وادی کشمیر اور بلستتان کو ریشم روڑ کے ذریعے ملانے کی گواہ رہی ہے اور اس علاقے سے تاجروں اور مسافروں کا آنا جانا رہتا تھا اوریہ ایک اہم پڑاﺅ کے طور پر کام کرتی رہی ہے البتہ سیاسی حالات اور جغرافیائی تغیر وتبدل کی وجہ سے اس علاقے کی ہیت بھی تبدیل ہوتی گئی ۔ وادی گریز سے گزرنے والے قدیم تجارتی راستے کشمیر کو بقیہ وسطی ایشیا اور ایران سے ملانے کے لیے بہت اہم تھے۔ نتیجے کے طور پر، وادی نے متعدد اثرات کو جذب کیا ہے، بشمول بدھ، ہندو، فارسی، اور اسلامی روایات، ہر ایک خطے کے ثقافتی موزیک میں حصہ ڈال رہا ہے۔ گریز کی تاریخی اہمیت کے سب سے زیادہ دلکش پہلوو¿ں میں سے ایک مختلف مذہبی روایات کے سنگم کے طور پر اس کے کردار میں مضمر ہے۔ اگرچہ وادی آج بنیادی طور پر اسلام سے وابستہ ہے، لیکن اس کی تاریخ میں بدھ مت کی ایک اہم موجودگی شامل ہے۔ قدیم سٹوپا اور نوشتہ جات سمیت خطے سے آثار قدیمہ کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ موری سلطنت کے زمانے میں گریز بدھ مت کا ایک اہم مرکز تھا۔ تواریخی شواہد سے پتہ چلتاہے کہ عظیم حکمران اشوک جس نے برصغیر ہندوپاک میں بدھ مت کے پھیلاﺅ میں اہم کردار اداکیا تھا ممکنہ طور پر وادی میں قیام پذیر ہوئے تھے اور اپنے نقوش چھوڑ تے ہوئے یہاں پر بھی بدھ مت کا پرچار کیا تھا۔ تاہم جب وادی کشمیر میں اسلام کا پھیلاﺅ شروع ہوا تو گریز میں بھی 14ویں صدی عیسوی میں اسلام کا ظہور ہوا اور لوگوںنے اس مذہب کو اپنایا ۔ اس طرح سے وادی گریز اسلامی ثقافت اور تبلیغ کا مرکز بن گیا ۔ وادی گریز میں قدیم اسلامی نقوش موجود ہیں جن میں قدیم طرز کی مساجد ، مزارات ، صوفی بزرگوں کی آرام گاہ بنے ہوئے ہیں جو یہاں پر فارسی کے اثرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس طرح سے وادی میں صوفی تصوف کی موجودگی نے گریز کے مذہبی منظر نامے کو مزید تقویت بخشی، اور یہ آج بھی مقامی ثقافت کا ایک اہم پہلو ہے۔قارئین گریز کی اہم یہ بات رہی ہے کہ اس خطے نے کبھی بھی مذہبی منافرت کو جگہ نہیں دی بلکہ مساوات ، مذہبی بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دیا ۔
موجودہ دور میں بھی گریز وادی مذہبی رواداری اور بقائے انسانیت برقرار رکھی ہوئی ہے ۔ قارئین وادی گریز جوکہ وسطی ایشیاءاور جموں کشمیر کو آپس میں ملانے کےلئے ایک اہم راہداری کے طور پر مانا جاتا تھا لیکن تقسیم ہند کے بعد یہ خطے ہندوستان اور پاکستانی سرحد کے طور پر نمودار ہوا اور آج بھی یہ خطہ ہندوپاک سرحدی علاقہ کے طور پر سیاسی اور فوجی سٹریٹجک کے طور پر کھڑا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس خطے نے وادی کشمیر کو 14ویں اور 15ویں صدی میں کشمیر کی سلطنت کو کئی بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے میں اہم رول اداکیا خاص کر مغل دور میں گریز ایک اہم دفاعی علاقہ ثابت ہوا تھا ۔
سیاسی اور جغرافیائی تغیر و تبدل کے باوجود بھی گریز کا خطہ کشمیری ثقافت ، تہذیب اور کلچر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔ وادی کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح گریز وادی میں روایات ، ثقافت لوک داستانوں اور مقامی زبان کی پناہ گاہ کے طور پر ہے ۔ وادی گریز زبانی کہانی سنانے کی ایک منفرد روایت کا گھر بھی ہے۔ نسل در نسل گزری ہوئی یہ کہانیاں نہ صرف وادی کی تاریخ بلکہ گریزی لوگوں کی اقدار، رسوم و رواج اور عقائد بھی رکھتی ہیں۔ بہادری، وفاداری، محبت اور قربانی کے موضوعات ان کہانیوں میں عام ہیں، جن میں اکثر زندگی سے بڑے ہیروز کو نمایاں کیا جاتا ہے۔یہاں پر روایتی دستکاری بھی پروان چڑھی ہے جن میں قالین بافی ، شال بافی ، کڑھائی کا کام اور لکڑی پر نقش و نگاری جیسی قدیم دستکاریاں گریز کی علامت بنی ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ گریز میں موسیقی کاالگ رواج ہے جس اس کی تہذیب کو زند ہ رکھے ہوئے ہیں۔ یہاں پر ادب ، شاعری اور صوفیانہ طرز عمل میں فارسی اور وسطی ایشائی ثقافتوں کا ملن بھی پایا جاتا ہے ۔ یہاں پر خاص طور پر صوفی روایات کا بول بالا زیادہ پایا جاتا ہے ۔ مجموعی طور پر ہم کہہ سکتے ہیںکہ وادی گریز کشمیر کی ایک پہنچان ایک شناخت بنی ہوئی ہے ۔

Guest
Guest
Previous Post

New Zealand batting great Martin Guptill retires from international cricket

Next Post

CM Omar reviews functioning of Govt Departments, sets benchmarks for 100 days

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Guest
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Div Com Jammu listens to issues of WPR, DPs of 1947, 1965, 1971

Div Com Jammu inspects arrangements at Annual Jhiri Mela

15/11/2024
Next Post
CM Omar inaugurates J&K Day at India International Trade Fair, New Delhi

CM Omar reviews functioning of Govt Departments, sets benchmarks for 100 days

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.