انتخابی حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر افسران سے تبادلہ خیال
پیرزادہ سعید
کرناہ //ممبر اسمبلی کرناہ جاوید مرچال کی صدارت میں افسران کی ایک میٹنگ منی سیکریٹریٹ ٹنگڈار کرناہ میں منعقد ہوئی جس میں ضلع اور سب ڈویژن میں تعینات افسران نے شرکت کر کے انہیں اپنے اپنے محکمہ جات کی کارکردگی اور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔اجلاس کے دوران، صحت، پی ڈی ڈی، آر اینڈ بی، پی ایچ ای، خوراک، سماجی فلاح و بہبود اور مختلف دیگر محکموں اور شعبوں سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر، ایس ڈی ایم کرناہ ظفر احمد لون نے انتخابی حلقے میں مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا ۔ایم ایل اے نے 12 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا بھی میٹنگ میں جائزہ لیا اور افسران کو مشن موڈ کے تحت کام کرنے پر زور دیا تاکہ لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکے ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں 22000کونٹل چاول کا کوٹا موجود ہے اور مزید راشن کا زخیرہ کیا جا ریا ہے۔میٹنگ میں سرما کے دوران سادھنا گلی کے بند رہنے اور چاپر سروس کی بحالی کے اقدامات کئے جانے پر بھی زور دیا گیا ۔جاید مرچال نےافسران سے کہا کہ وہ فوری طور پر رکے پڑھے پروجیکٹس کو پائے تکمیل تک پہنچانے کےلئے کام تیز کریں ۔میٹنگ میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کرناہ ظفر احمد کے علاوہ چیف ایجوکیشن افسر کپوارہ عبدالحمید ڈار ،ڈی ڈی سی نجمہ حمید،تحصیلدار کرناہ محمد امین بٹ زونل ایجوکیشن افسر ٹنگڈار چھمکوٹ شاہ محمد رانا، ایس ایچ او کرناہ محمد وسیم ،بی ایم او کرناہ فاروق احمد قریشی اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے ۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید مرچال نے بتایا کہ خلف لینے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات افسران سے ہوئی جس میں یہ پایا گیا ہے کہ علاقے کے سرکاری دفاتر میں عملے کی شدید قلت پائی جا رہی ہے جس کو دور کرنے کے حوالے سے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کے آنے والے دنوں میں راشن گھاٹوں پر عملہ دستیاب رکھا جائے گا اور سرما کے دوران بجلی سپلائی کو بہتر بنانے کےلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بجلی کا معاملہ پورے جموں وکشمیر کا مسئلہ ہے کیونکہ سرما میں بجلی کی کھپت زیادہ ہونے کے نتیجے میں سرکارکو جموں وکشمیر کےلئے بجلی بیرون ریاستوں سے خریدنی پڑھتی ہے۔ لہذا ہماری سرکار وعدہ بند ہے کہ آنے والے سرما کے دوران لوگوں کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سرما کے موسم میں مسافروں کےلئے چاپر سروس کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔