عزت مآب وزیر اعظم کا ون نیشن ون کارڈ کا وژن جسے نیشنل کامن موبلٹی کارڈ (این سی ایم سی) کہا جاتا ہے اب حقیقت بن رہا ہے: جناب منوہر لال
سرینگر، 27اکتوبر2024/ ہاؤسنگ اور شہری امور اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج مہاتما مندر، گاندھی نگر، گجرات میں تین روزہ 17ویں اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس اور نمائش 2024 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس اہم تقریب جو پائیدار شہری نقل و حرکت کے حل کی ترقی کے لیے وقف ہیں، میں دیگر معززین جن میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت، جناب توکھن ساہو، وزیر خزانہ اور توانائی، گجرات حکومت، جناب کنوبھائی دیسائی، ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے وزیر، پبلک انٹرپرائزز، حکومت اوڑیسہ، جناب کے سی موہاپاترا، سکریٹری، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، شری سری نواس آر کٹیتھلاخاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں بھارت آپریشنل ریل نیٹ ورک کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے اور بہت جلد بھارتی میٹرو نیٹ ورک دوسرا سب سے بڑا میٹرو نیٹ ورک بن جائے گا۔ ون نیشن ون کارڈ کا وزیر اعظم کا وژن جسے نیشنل کامن موبلٹی کارڈ (این سی ایم سی) کہا جاتا ہے اب حقیقت بن رہا ہے اور بھارت میں زیادہ تر میٹرو نے این سی ایم سی کو اپنا لیا ہے اور یہ اربن موبلٹی سیکٹر میں گیم چینجر ثابت ہونے والا ہے۔جناب ٹوکھن ساہو، ایم او ایس، ہاؤسنگ اور شہری امور نے 2008 سے بھارت میں شہری نقل و حرکت کے مسائل کو حل کرنے میں اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کے سالانہ کانفرنس پہل کی تعریف کی۔ وہ ملک میں میٹرو ٹرینوں کے یومیہ ایک کروڑ سے زیادہ سواریوں کو بانٹنے پر بھی خوش ہیں۔ انہوں نے ”وکست بھارت 2047“ کے تئیں عزت مآب وزیر اعظم ہند کے وژن اور عزم کو بھی اجاگر کیا ہے۔ یو ایم آئی کے پاس ٹرانسپورٹ سیکٹر کے میدان میں خاص طور پر شہری ٹرانسپورٹ میں ایوارڈ کے مختلف زمرے ہیں۔ یہ ایوارڈ ریاست/شہر کے حکام کو ”شہر کی نقل و حمل میں نمایاں /بہترین پریکٹس پروجیکٹس“ کے لیے دیے جاتے ہیں اور ان انعامات کی کل تعداد 12ہیں۔ سرینگر، کو ”بہترین نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ نظام والا شہر“ کے لئے چنا گیا اور یہ ایوارڈ سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹیڈ کو دیا جائے گا جبکہ جموں کو ”بہترین اختراعی فائنانسنگ میکنزم والا شہر“ کے لئے منتخب کیا گیا اور یہ ایوراڈ جموں سمارٹ سٹی لمیٹیڈ کو عطا کیا جائے گا اسی طرح گاندھی نگر جموں کو ”بہترین تحفظ اور سلامتی والا شہر“ کے زمرے میں یہ ایوارڈ گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن نے جیتا۔ واضح رہے 17ویں یو ایم آئی کانفرنس اور نمائش 2024 کا اہتمام ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے انسٹی چیوٹ آف اربن ٹرانسپورٹ (انڈیا) کے ذریعے اور حکومت گجرات اور گجرات میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے تعاون سے کیا ہے۔ یہ نمائش شہری علاقوں میں بہترین طریقوں کی نمائش پر مشتمل ہے۔ اس موقعے پر وزیر برائے ہاوسنگ اور شہری امور و بجلی، حکومت ہند کے وزیر جناب منوہر لال نے گُرگاؤں ہریانہ کو 18ویں اربن موبلٹی انڈیا(یو ایم آئی) کانفرنس اور نمائش 2025کے مقام کے طور پر نامزد ہونے کا اعلان کیا۔ اس سال، کانفرنس ”شہری نقل و حمل کے حل کی معیار اور اصلاح“ کے موضوع پر مرکوز تھی۔ اس کانفرنس نے خاص طور پر ہندوستانی تناظر میں شہری نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے معیارات کو ہم آہنگ کرنے پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ، اس کانفرنس کے دوران شہری نقل و حرکت میں مختلف طریقوں کے انضمام، میک ان انڈیا پالیسی کے پیش نظر کثیر جہتی اور دو طرفہ فنڈنگ، ٹرانسپورٹ کی منصوبہ بندی کے لیے بڑے ڈیٹا کی اہمیت، ہندوستان میں ای بس ایکو سسٹم، میٹرو سسٹم میں لاگت کی بینچ مارکنگ، ای بس کی منتقلی کے سلسلے میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے اصول، جدید فائنانسنگ اور شہری ٹرانسپورٹ میں دیگر مسائل اور چیلنجز پر غور کیا گیا۔