Monday, August 3, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir

تلنگامہ میں جموں کشمیر کے صحافیوں کی سرگرمیاں چوتھے روز بھی جاری رہیں

صحافیوں کے وفد نے مرکزی وزیر جے کشن ریڈی کے ساتھ ملاقات کی ، جموں کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال

Gadyal Desk by Gadyal Desk
24/10/2024
A A
JK Press Corps Appeals to the Hon’ble Prime Minister
FacebookTwitterWhatsappTelegram

ارشد رسول

Related posts

Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara

7-Year-Old Student Killed After Landslide Hits School Premises in Mawer

01/08/2026
One-Day National Workshop Highlights the Significance of Statistics in the Digital Era

One-Day National Workshop Highlights the Significance of Statistics in the Digital Era

01/08/2026

حیدر آباد/24اکتوبر/جموں کشمیر کے صحافی جو ان دنوں حیدر آباد اور تلنگانہ کے دورے پر ہیں نے چوتھے روز کی سرگرمیوں کے تحت مرکزی وزیر مملکت کول اینڈ مائننگ کے ساتھ ملاقات کی اور ان نہیں کشمیر کے حالات کے بارے میں آگاہی دلاتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحت کےلئے موزون ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر کے صحافتی وفد نے آج وزیر مملکت کول اینڈ مائننگس ،اور سابق وزیر سیاحت جے کشن ریڈی جو کہ بی جے پی کے جموں کشمیر کےلئے انتخابی انچارج بھی تھے کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران صحافیوں اور وزیر مملکت کے مابین جموں کشمیر سے متعلق کئی امورات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعے پر وزیر مملکت نے حالیہ اسمبلی انتخابات ،جموں کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال اور ڈیولپمنٹ کے علاوہ دیگر معاملات پر بات کرتے ہوئے کہاکہ جموں کشمیر میں حالیہ انتخابات میں جس طرح سے لوگوںنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جمہوریت کوطاقت بخشی یہ قابل فخر ہے۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر کے لوگ امن کے متلاشی ہیں تاہم کچھ طاقتیں جموں کشمیر کے حالات بگاڑنے پر ت±لے ہوئے ہیں تاہم اب وہاں پر ”ٹرازم “قریب قریب ختم ہوچکا ہے اور تعمیر و ترقی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ا نہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور اب نہ سنگبازی ہوتی ہے اور ناہی تشدد آمیز وارداتیں رونماءہورہی ہیں۔ جے کشن ریڈی نے مزید کہاکہ سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے جموں کشمیر میں امن لوٹ آیا ہے اور لوگ ایک بہتر فضاءمحسوس کررہے ہیں جبکہ امن و سلامتی کے دور سے سیاحت کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں سیاحوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ اس موقعے پر جموں کشمیر کے صحافیوںنے وزیر مملکت سے کئی سوالات کئے خاص کر انہوںنے بتایا کہ ائر اینڈیا کی ہوائی ٹکٹیں مہنگی ہونے کی وجہ سے ساوتھ انڈیا سے کشمیر جانے کا سفر مہنگا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس خطے سے سیاح کشمیر جانے کے بجائے دیگر ممالک جانا پسند کرتے ہیں۔ وزیر مملکت نے اس معاملے پر وفد کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ وہ مرکزی وزارت سیول ایویشن کے ساتھ اٹھائیں گے۔ صحافیوںنے دیگر معاملات کے علاوہ ایک اور معاملے کی طرف ان کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیرریلوے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس کے مکمل ہونے کے بعد سیدھے کشمیر سے تلنگانہ ، حیدر، آباد ممبئی ، دلی ، کولکتہ اور دیگر میٹر وشہروں تک ریل جائے گی جبکہ ان شہروں سے بھی براہ راست سیاح اور دیگر لوگ وادی ریل کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں جو کہ مسافروں کےلئے سستا سفر ہوگا دوسرا اس سے زیادہ سے زیادہ سیاح وادی کی طرف رُخ کرسکتے ہیں ۔

Previous Post

JK Press Corps Appeals to the Hon’ble Prime Minister

Next Post

تلنگامہ میں جموں کشمیر کے صحافیوں کی سرگرمیاں چوتھے روز بھی جاری رہیں 

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara
Jammu Kashmir

7-Year-Old Student Killed After Landslide Hits School Premises in Mawer

by Gadyal Desk
01/08/2026
0

Srinagar, Aug 1 (JKNS): A seven-year-old student lost his life after coming under a landslide inside the premises of a...

Read more
One-Day National Workshop Highlights the Significance of Statistics in the Digital Era

One-Day National Workshop Highlights the Significance of Statistics in the Digital Era

01/08/2026
All Schools to Remain Closed Today in Kishtwar Due to Heavy Rainfall: CEO

Schools Closed in Ramban, Kishtwar and Doda; Online Classes Ordered Amid Bad Weather

01/08/2026
Moderate to Heavy Rain Alert for J&K Till July 5, Flash Floods and Landslides Possible: MeT

Heavy Rains Lash J&K Parts; Cloudburst Hits Kishtwar, Schools Shut in Kishtwar, Doda

01/08/2026
Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara

Injured Non-Local Labourer Succumbs, Death Toll in Kulgam Terror Attack Rises to Two

01/08/2026
Next Post
تلنگامہ میں جموں کشمیر کے صحافیوں کی سرگرمیاں  چوتھے روز بھی جاری رہیں 

تلنگامہ میں جموں کشمیر کے صحافیوں کی سرگرمیاں چوتھے روز بھی جاری رہیں 

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.