وقف چیر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندابی نے نشست کی صدارت کی۔
شیر شیران۔
جے کے این ایس۔
برصغیر ہندوپاک کی برگزیدہ روحانی شخصیت اور جموں وکشمیر یوٹی کے تعلق سے مقامی سطح پر ابھرنے والئے۔اولین ولی اللہ۔ قطب زماں۔ اور اولیاء اللہ جناب حضرت شیخ نورالدین ولی ریشی اویسی کشمیری۔ رح، کے605 ویں سالانہ عرس مبارک کے مناسبت اور باری تعداد میں وہاں زائیرین کی آمد کے لئے مناسب و معقول انتظامات میسر رکھنے کے خاطر ضلع انتظامیہ بڈگام اور سب ڈیوجن چاڈورہ، سے وابستہ درجنوں سرکاری اداروں کے نمایندگان پر مشتمل ایک اہم مشترکہ مٹینگ چرارشریف میں واقع۔ وقف سب یونٹ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت چیرپرسن وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی صاحبہ نے کی۔ مٹینگ کے دوران زائیروں کو ھرطرح کی سہولیات میسر رکھنے کےلئے تمام متعلقہ محکموں کے ذمہ داران نے یقین دلایا۔ تاھم عقیدت مندوں کی سہولیات کے لئے سپورٹس سٹیڈیم علمدار بستی سے چرارشریف بس سینڈ تک محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے متبادل سواری کا انتظام کرنے کی اپیل کی گئی۔ وقف بورڈ نےانتظامیہ کے اشتراک سے عرس مبارک کی تقریب شاہان شان طریقے سے منعقد کرنے کے لئے موقعے پر ھی باقاعدہ چاٹر، مرتب کیا۔ جسکے مطابق عرس مبارک کے تقریبات 28۔ اکتوبر سے ایک ھفتے کے لئے شروع ہونگے۔جبکہ عرس مبارک کی چھ سو پانچ ویں۔605/ سالانہ تقریب 30 ماہ اکتوبر پورے برصغیر ہندوپاک میں نہایت عقیدتمندی سے منائی جائیگی۔ جو کہ عام تعطیل ہوگی۔







