پیرزادہ سعید
کرناہ // شان رسالت میں گستاخی اور توہین آمیز الفاظ کا استعقال کرنے پر کرناہ میں ایک پر امن احتجاج جمعیت علماء کرناہ کی جانب سے ہوا جس میں مفتی طاہر نفاش بٹ القاسمی اور مفتی عطاء الرحمٰن القاسمی نے شرکت کر کے لوگوں سے خطاب کیا ۔پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف کیے گئے مبینہ گستاخانہ تبصروں پر کرناہ میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ۔کرناہ کے مختلف دیہات کے لوگ تحصیل اُفس ٹنگڈار پہنچے جہاں انہوں نے اپنا احتجاج درج کرایا ۔مظاہرین اسلام کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ گستاخ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ مظاہرے کی قیادت ممتاز مذہبی شخصیات مفتی طاہر نکاش قاسمی اور مفتی عطاء الرحمان قاسمی نے کی۔اس احتجاج میں بیوپرمنڈل کے صدر حاجی تسلیم میر، سیاسی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ اپنی تقاریر میں مذہبی رہنماؤں نے نبی پاک (ص) ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے انہیں جارحانہ قرار دیا اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔ انہوں نے مسلمانوں کو پیغمبر اسلام (ص) کے لیے گہرے احترام اور محبت پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ نرسنگھ نند کو ان کے اشتعال انگیز بیانات کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔اس دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا، اور احتجاج پرامن رہا۔ مقامی حکام نے ہجوم کو یقین دلایا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی، اور ذمہ دار فرد کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ احتجاج کے اختتام پر مفتی عطاء الرحمن اور مفتی طاہر نکاش نے حکام کو باضابطہ میمورنڈم پیش کیا، جس میں یاتی نرسنگھ نند سرسوتی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
Private School Association Rajouri Condemns Pahlagam Terror Attack
Rajouri: The Private School Association of District Rajouri strongly condemns the brutal and inhumane terrioist attack on innocent tourists in...
Read more