مفتی ،عبداللہ اور نہرو خاندان جموں وکشمیر کی تباہی کے ذمہ دار :ترن چگ
پیرزادہ سعید
کرناہ //بی جے پی کے قومی ترجمان ترن چگ نے مفتی، عبداللہ اور نہرو
خاندان پر وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاندان کشمیر کی تباہی کے زمہ دار
ہیں، انہوں نے اپنے دور اقتدار میں جموں وکشمیر کی عوام کو لوٹا ۔ڈاک
بنگلہ ٹنگڈار میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ،انہوں نے کہا کہ بی
جے پی نے جموں وکشمیر میں امن لایا اور یہاں تعمیر وترقی ہوئی ،اور آج
نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق اور پتھر نہیں بلکہ کتابیں ہیں ۔انہوں نے
کہا کہ یہ جماعتیں گوجر کو پہاڑی سے اور پہاڑیوں کو گوجروں سے لڑاتی
رہیں، لیکن بی جے ایک ایسی جماعت ہے جس کی حکومت جموں وکشمیر میں
نوجوانوں کےلئے نہ صرف روزگار کے مواقعے پیدا کئے بلکہ امن وامان کو
برقرار رکھنے کی ضمانت بھی دی ۔ترن چگ نے کہا کہ ہماری سرکار نے صرف
غریبوں کی پنشن میں اضافہ کرے گی بلکہ باڈر علاقوں میں سپیشل بھرتی کا
اہتمام بھی کرایا جائے گا۔انہوں نے کرناہ کے لوگوں سے کہا کہ اگر آپ اس
بار اُن کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالیں گئے تو سادھنا پر ٹنل کی تعمیر
بھی ہو گی اور روزگار کے مواقعے بھی نوجوانوں کو فراہم کئے جائیں گئے ۔چک
نے کہا کہ ہماری جماعت نے لوگوں کو صحت کی گرانٹی دی ہے اور اب ایوشمان
کے تحت 5لاکھ روپے کی رقم کو بڑھا کر 7لاکھ کر دی جائے گئی ۔انہوں نے
مزید کہا کہ جس کے پاس گھر نہیں انہیں گھر اور جن کے پاس زمین نہیں انہیں
5مرلہ زمین بھی فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پہاڑیوں کو
ایس ٹی کا درجہ دیا اور اب پہاڑی کا بیٹابھی آئی ایس کے پی ایس بنے گا
۔مودی نے جموں وکشمیر کو آگے بڑھانے کےلئے مختلف سکیمیں یہاں متارف
کرائیں ۔انہوں نے عام انسان کو 5لاکھ کا انشورنس دیا ہے ۔ انہوں نے کہا
کہ یہاں ٹورزم کو بڑھانے کےلئے ہر ممکن کوشش ہوئی اور ریکارڈ توڑ سیاح
کشمیر کی سیر ہو آئے ۔ترن چگ کے ہمراہ سنیل کمار شرما ، شوگت غیور اور
ضلع صدر کپوارہ جاوید قریشی بھی تھے ۔ترن نے آخر پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ جموں وکشمیر میں امن پتھر بازی پر روک ان کی اولین ترجہات میں شامل ہے اور پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب کوئی نہیں چھن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ بی جے پی کے کاموں سے خوش ہو کر ان کے ساتھ جڑ رہے ہیں ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے امیدوار محمد اردیس کرناہی کے حق میں ووٹ دیں ۔
BJP J&K Pays Tribute to Shaheed Wasim Bari and His Family Members on their death anniversary.
Srinagar, 08 July 2025: The Bharatiya Janata Party (BJP) Jammu and Kashmir today paid heartfelt tributes to Shaheed Wasim Bari,...
Read more