پیرزادہ سعید
کرناہ //عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اگلی سرکار اُن کی ہو گی
اور پہاڑیوں کے شیڈول ٹرائب سٹیٹس کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی چھڑ چھاڑ
نہیں کی جائے گی ،بی جے پی پر وار کرتے ہوئے عمر نے کہا کہ یہ جماعت
لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے اور ان کے عزائم جموں وکشمیر کے لوگوں کےلئے
ٹھیک نہیں ہیں ۔کرناہ کی لونٹھا پبلک پارک میں نیشنل کانفرنس نے ایک جلسے
کا اہتمام کیا ،جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جلسے سے خطاب
کرتے ہوئے پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ
اگلی سرکار این سی کی ہو گی اور یہ جماعت ہی جموں وکشمیر میں بی جے پی کے
عزائم کو روک سکتی ہے ۔عمر نے بی جے پی پر تقسیم کی سیاست کرنے کا الزام
لگایا ۔انہوں نے کہا کہ پی سی اور دیگر جماعتیں این سی کے خلاف زہر اگل
رہی ہیں ،جس کا صاف مقصد ہے کہ کشمیریوں کو اُن کی ترقی سے روکا جائے
۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ دفعہ 370ہٹتے ہی
یہاں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہو گا بےروزگاری کا خاتمہ ہو گا ،یہاں
نئی فیکٹریاں لگیں گئی ،بجلی کا نظام بہتر ہو گا، لیکن یہاں نہ فیکٹریاں
لگیں نہ بےراگاری ختم ہوئی اور نہ بجلی کا نظام بہتر ہو سکا ۔ انہوں نے
کہا کہ ہم نے اپنے منشور میں رکھا ہے کہ ہماری حکومت آئے گی تو ہم آپ کو
200یونٹ بجلی مفت دیں گئے ۔گیس کے چوہلے بانٹے کی باتیں ہو رہی ہیں، لیکن
گیس کا چوہلا جلانے کےلئے گیس کے سلینڈر بھی خریدنا پڑھتا ہے اور اس پر
کھانا بھی پکانا ہوتا ہے ۔جب میں وزیر اعلیٰ تھا تب آپ کو راشن گھاٹوں سے
مٹی کا تیل اور چاول وافر مقدار میں ملتا تھا لیکن اب راشن میں بھی کٹوتی
کی گئی ہے ۔عمر نے بی جے پی کے قومی ترجمان ترن چک سے کہا ”دس سال یہاں
بی جے پی کو حکومت میں ہو گئے، پہلے آپ نے مفتی محمد سعید کو وزیر اعلیٰ
بنایا پھر محبوبہ مفتی کو ، پھر 2019سے2024تک راج بھون کے ذریعے آپ نے
حکومت کی ،”آج آپ لوگوں سے کہتے ہیں کہ آپ سپیشل بھری کریں گئے ،میں تب
مانوں گا، جب آپ اپنے ساتھ ڈی جی کو لاتے اور یہاں بھرتی عمل شروع کرتے ،
یہ ہمارا دور تھا جب یہاں ڈی جی کے ذریعے باڈر کے نوجوانوں کو پولیس میں
بھرتی کیا جاتا تھا ۔“ عمر عبداللہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں 10سال
بعد کرناہ میں لوگوں کے ایک بھاری مجمے سے خطاب کر رہا ہوں اور لوگ این
کے ساتھ جڑ کر نوجوان لیڈر جاوید مرچال کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے سابق
ممبر اسمبلی کفیل رحمان پر بھی تیکھے وار کئے ،انہوں نے کہا کہ کل تک
جماعت اچھی تھی جب وہ ٹکٹ مانگ رہے تھے، جب ٹکٹ نہیں ملا تو جماعت کو
بدنام کرنے کےلئے پی سی سے ہاتھ ملا دیا ۔انہوں نے کہا کہ کفیل رحمان کا
رشتہ آج سے این سی کے ساتھ ختم۔انہوں نے کہا کہ ناکام کفیل الرحمان رہے
اور الزام جماعت پر لگا رہے ہیں ۔عمر نے کہا کہ بی جے پی سادھنا ٹنل کی
تعمیر کی باتیں کر رہی ہے زمینی صوتحال یہ ہے کہ بی جے پی اس کا ڈی پی آر
بھی نہیں بنا سکی ہے اور لوگوں سے جھوٹے وعدے کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے
کہا کہ اگر ہماری جماعت اقتداد میں آئی تو سادھنا پر ٹنل بھی بنے گا اور روزگار کے نئے مواقعے بھینوجوانوں کو فراہم ہوں گے ۔
BJP J&K Pays Tribute to Shaheed Wasim Bari and His Family Members on their death anniversary.
Srinagar, 08 July 2025: The Bharatiya Janata Party (BJP) Jammu and Kashmir today paid heartfelt tributes to Shaheed Wasim Bari,...
Read more