Monday, July 7, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

پاکستان اب کشمیری نوجوانوں کو اُکسا نہیں سکتا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
05/09/2024
A A
پاکستان اب کشمیری نوجوانوں کو اُکسا نہیں سکتا
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Yatra suspended on Baltal Axis following heavy rains

HOW AMARNATH YATRA GIVES BOOST TO LOCAL ECONOMY

05/07/2025
وادی کے ماحولیات کو بچانے کےلئے پالتھین کے لفافوںکاترک کرنا ضروری

وادی کے ماحولیات کو بچانے کےلئے پالتھین کے لفافوںکاترک کرنا ضروری

05/07/2025

پاکستان کبھی بھی کشمیراور کشمیری عوام خاص کر نوجوانوں کا خیر خواہ نہیں رہا ہے ۔ اس ملک نے ہمیشہ ہی کشمیری نوجوانوں کا استحصال کیا ہے ۔ پاکستان نے کشمیرکو اپنے سیاسی فائدے کےلئے بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کیا جس سے اسے بین لاقوامی ہمدردی کی امید تھی۔ شروع سے ہی پاکستانی قیادت نے کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلانے اور حق خود ارادیت کےلئے ان کی جدوجہد میں حمایت کا اعلان تو کیا لیکن زمینی سطح پر پاکستان نے جو اقدامات اُٹھائے اس میں اس کو ملکی فائدہ کے سوا کچھ غرض نہیں تھا ۔ پاکستان نے کشمیر میں کئی دہائیوں تک شورش کو ہوا دی جس کے نتیجے میں یہاں پر ہزاروں نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں پابند سلاسل بن گئے ۔پاکستان نے کشمیری نوجوانوں کو بھڑکانے کےلئے جوشیلے بیانات جاری کئے اور اس کے سیاستدانوں نے اپنے سیاسی مقصد کےلئے کشمیری نوجوانوں کا استعمال کیا ۔ مسئلہ کشمیر جو گزشتہ ستر برسوں سے ایک سلگتا ہوا انگکارہ رہا ہے کو پُر امن طریقے سے حل کرانے کی کوششوں کے بجائے پاکستان نے کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمادی اور ان کو خون خرابے کا ذریعہ بنایا گیا ۔ پاکستان نے کشمیری نوجوانوں کو عسکریت میں دھکیل کر ایک ایسے چکرویو میں پھنسا کے رکھا جس سے ان کا باہر آنا مشکل ہوتا گیا جو خطے میں خون ریزی ، مار دھاڑ اور قتل غارت گری کا موجب بن گیا ۔ تشدد کی وجہ سے نہ صرف ہزارہا جانیں تلف ہوئیں بلکہ نوجوانوں کا مستقبل بھی خراب ہوتا گیا وہ تعلیم سے محروم ہوتے گئے اور خطے میں بے روزگاری بڑھتی گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کےلئے ترقی کے مواقعے بھی محدود ہوتے گئے ۔ پاکستان نے کبھی بھی خطے کی معاشی ترقی کےلئے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا اگرچہ اس کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ کشمیری قوم کی فلاح و بہبود کا خواہاں ہے لیکن زمینی سطح پر اس ملک نے کشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا تھا ۔ ترقی اور خوشحالی کے وعدوں کے باوجود، پاکستان نے خطے کی معیشت کو بہتر بنانے یا اپنی نوجوان آبادی کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ضروری وسائل میں سرمایہ کاری نہیں کی۔کشمیر میں پاکستان نے جو تباہی مچائی اس سے یہ خطہ بھارت کے دیگر شہروں کے نسبت تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کافی پیچھے رہا ۔ پاکستان کے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کےلئے اس ملک کے سیاسی لیڈران کشمیر مسئلہ کو بار بار اُٹھاتے ہیں تاکہ ملکی سطح پر جو حالات ہیں عام لوگوں کی توجہ اس طرف نہ جائے ۔وقت وقت پر پاکستان نے کشمیر کاز کو زندہ رکھنے کےلئے کشمیری نوجوانوں کے جذبات کو اُبھارنے کی کوشش کی تاہم اب کشمیری نوجوانوں کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ یہ ملک یہاں کے عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہمدردی نہیں رکھتا بلکہ اپنے مفاد کی خاطر کشمیری نوجوانوں کا استحصال کرتا ہے ۔ پاکستان نے ایسے حربے اپنانے جن سے کشمیری عوام کو یہ احساس ہوا کہ پاکستان مکروہ چالوں سے کشمیری عوام کو راہ راست سے بھٹکارہا ہے ۔ پاکستان نے بارہا مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اٹھانے اور ان کے مقصد کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ تاہم یہ کوششیں بڑی حد تک ناکام ہو چکی ہیں۔ پاکستان کو عالمی سطح پر کشمیر سے متعلق اب کوئی حمایت حاصل نہیں ہے ۔ اب کشمیری نوجوان بھی اس بات سے باخبر ہیں کہ عالمی سطح پر پاکستان کی بات پر اب کوئی کان نہیں دھرتا ۔پاکستان نے گزشتہ تین دہائیوں سے جو کھیل کشمیری میں کھیلا جس کےلئے کشمیری عوام خاص کر نوجوانوں کا استعمال کیا گیا اب اس سے کشمیری نوجوان تنگ آچکے ہیں اور وہ اپنے مستقبل کو سنوارنے ، خطے کی تعمیر و ترقی اور امن و سلامتی میں اپنا رول اداکررہے ہیں ۔ اب کشمیری نوجوان اپنے خوابوں کو پورا کرنے کےلئے بندوق کے بجائے کتابوں اور کمپوٹر کا سہارا لیتے ہیں ۔ اب یہاں کے نوجوان پاکستان کے بہکاوے میں آنے کے بجائے سوجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں ۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ کھیل کے میدان سے لیکر سیاسی میدان تک کشمیری نوجوان اپنے کارکردی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور کامیابی سے ہمکنار ہورہے ہیں یہی پاکستان کے حربوں کا موثر جواب ہے ۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Rusty shell recovered during construction work in Rajouri

Next Post

DEVELOPMENT IN KASHMIR

Related Posts

Yatra suspended on Baltal Axis following heavy rains
Article

HOW AMARNATH YATRA GIVES BOOST TO LOCAL ECONOMY

by Arshid Rasool
05/07/2025
0

The annual Shri Amarnath Ji Yatra, a deeply revered pilgrimage undertaken by hundreds of thousands of devotees each year, is...

Read more
وادی کے ماحولیات کو بچانے کےلئے پالتھین کے لفافوںکاترک کرنا ضروری

وادی کے ماحولیات کو بچانے کےلئے پالتھین کے لفافوںکاترک کرنا ضروری

05/07/2025
Land of Streams

Kashmir – A Paradise Unexplored

03/07/2025

DAILY LIFE IN KASHMIR

03/07/2025
With Gratitude and Respect: Bidding Adieu to Our Guiding Light

دائرے توڑتے ہوئے :مسلم تخلیق کار بھارت میں کثرت پسندی کا تصور از سر نو وضع کررہے ہیں 

02/07/2025
Next Post
DEVELOPMENT IN KASHMIR

DEVELOPMENT IN KASHMIR

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.