نیوز ڈیسک۔
سرینگر۔یکم ستمبر
جموں وکشمیر یوٹی کے ڈریکٹر جنرل پولیس، مسٹر سہاے صاحب نے آج بعد دوپہر درگاہ علمدار ملک کشمیر رح واقع چرارشریف میں حاضری دی۔ موصوف نے زیارت گاہ،میں قیام کیا اور دعا مانگی۔ اس دوران یہاں موجود معززین کے ساتھ حضرت نندہ ریشی رح، کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ وقف ایڈمسٹریٹر محمد اشرف،سے فن تعمیر اور عام لوگوں کے لئے دستیاب انتظامات کے متعلق جانکاری،پائی، جبکہ
درگاہ کی حفاظت پر معمور پولیس فورس کے ذمہ داران سے بھی گفت شنید کی۔ اس موقعے پر ڈی ایس پی چرارشریف مسٹر اویس گیلانی نے موصوف کو کلام شیخ العالم رح، کے اردو، انگریزی ٹرانسلیشن پر مبنی ابو نعیم اللہ کی قلمبند کردہ ضخیم کتاب پیش کی، اس دوران موصوف نے زیارت پر موجود زائیرین سے بھی بات کی۔ چرارشریف رخصت ہونے کے بعد موصوف زیارت عالیہ حضرت سید محمد علی عالی بلخی رح واقع پکھر پورہ چلے گئے۔