آج یہاں نیندوند پورہ بڈگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیر نے اوقاف کمیٹی شیخ ناصر سلطان رح کے اشتراک سے عرسِ مبارک حضرت شیخ ناصر سلطان رح کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں اطراف و اکناف سے آۓ ہوۓ لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر وادی کے معروف ادیب اور نعت غلام حسن غمگین مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود تھے۔ فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے صدارتی فرائض انجام دیۓ جبکہ معروف براڈکاسٹر اور شاعر گلشن بدرنی مہمانِ ذی وقار کی حثیت سے موجود تھے۔ مولوی عبدالاحد شہباز نے کلیدی خطبہ پیش کیا جبکہ نامور شاعر خورشید خاموش نے نظامت کے ساتھ ساتھ خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقعے پر جناب غلام حسن غمگین کا نعتیہ گلدستہ “ورفعنالکذکرک” اجراء ہوا۔ جس کو حاضرین نے کافی سراہا۔ مختلف نشستوں کے دوران جن دیگر لوگوں نے نعت و مناقب پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ان میں جناب منظور احمد بٹ، عبدالحمید میر، ذبیر متی پوری، اور محمد آصف بٹ شامل تھے۔ ذبیر متی پوری نے تحریکِ شکرانہ ادا کیا۔ مختلف تقاریر اور خطبات کے دوران حضرت شیخ ناصر سلطان رح کی زندگی اور کارناموں پر بات کی۔ یاد رہے حضرت شیخ ناصر سلطان رح بابا نصیب الدین غازی کے خاص خلیفوں میں شامل تھے۔ جن کی آخری آرام گاہ نیندوند پورہ بڈگام میں واقع ہے جہاں آج ان کے آستانِ شریف کے صحنِ پاک میں یہ خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
Budgam Police Launch Major Crackdown on Illegal Mining
Budgam, Jun 23 (JKNS): In a determined effort to protect natural resources and curb illegal activities, District Police Budgam has...
Read more







