پیرزادہ سعید
کرناہ//کلچرل ہال کنڈی کرناہ میں نئی ایجوکیشن پالیسی کے متعلق ٹیچرفورم جموں وکشمیر نے تنظیم کے صدر محمد شفیع راتھر کی سربراہی میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں علاقہ کرناہ کے اساتذہ سیول سوسائٹی کے عہدیداران نے شرکت کی ۔تقریب میں زونل ایجوکیشن آفیسر کرناہ شاہ محمد معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد اعوان کے علاوہ پرنسپل صاحبان اور کلسٹر ہیڈس نے بھی شرکت کی ۔اس مواقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں نئی تعلیمی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں بچوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دینی ہو گی انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت اور قابلیت کی کوئی کمی نہیں۔ تاہم نئی تعلیمی پالیسی یہاں کے طلبہ وطالبات کی صلاحیت سازی میں مزید نکھار پیدا کر سکتی ہے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے پیش کی گئی اس پالیسی سے یہاں کے تعلیمی نظام میں بہتری آئی گئی۔ ٹیچر فورم نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ پالیسی کوطلبہ تک پہچانے میں اپنی پہل شروع کریں تاکہ آگے جاکے اس کے مثبت اور کارگر نتائج سامنے آئے۔اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں اثناد بھی تقسیم کئے گے جبکہ علاقہ کے نوجوان صحافی اشفاق سعید کو بھی اعزاز سے نوازہ گیا ۔اس دوران نظامت کے فرائض ٹیچر فورم کے صدر الطاف احمد خواجہ نے انجام دئے ۔اس دوران شائنگ کرناہ میزکل بینڈ سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور وہاں موجود حاضرین سے دات حاصل کی ۔ڈریم ویلی اسکول کرناہ کی بچیوں نے بھی تقریب کے دوران نئی ایجوکیشن پالیسی پر روشنی ڈالی ۔تقریب کے بعد جموں وکشمیر ٹیچر فورم کے سربراہ محمد شفیع راتھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے نہ صرف کرناہ میں نئی تعلیمی پالیسی پر تقریب کا انعقاد کیا بلکہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ اساتذہ کو اس تعلق سے جانکار بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ سرکاری اسکولوں میں نرسری کلاسز شروع کی گئی ہیں اور بہت سے اسکولوں میں کنڈر گاڈن کی سہولیات رکھی گئی ہے اور بچوں کو مفت تعلیم بھی دی جا رہی ہے ۔راتھر نے اس دوران سرکار سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی سیشن کا ازسرنو جائرہ لیکر پہلے کی طرح اس کو تبدیل کیا جائے کیونکہ مارچ سیشن نے طلاب کی تعلیم کو متاثر کیا ہے ۔راتھر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ سچ ہے کہ تعلیمی ایام کے ابھی صرف دو ماہ رہ گئے ہیں اور سرکار کی جانب سے ابھی تک بچوں کو بورڈ کی کتابیں پڑھنے کےلیے نہیں ملی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ٹیچر فورم ہر معاذ پر اساتذہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مسائل کے حل کےلیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے ۔
₹75 Lakh Property of Notorious Drug Peddlers Attached in Srinagar Under NDPS Act
Srinagar, July 9 (JKNS): Srinagar Police on Wednesday attached a residential property worth ₹75 lakh belonging to two notorious drug...
Read more