محمد ادریس
گورنمنٹ ڈگری کالج کالاکوٹ میں کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد فاروق مرزا کے رہنمائی میں حکومت ہند کے نئے متعارف کردہ قوانین کے بارے میں طلباء کو آگاہ کرنے کے لیے “بھارتیہ شہری تحفظ سنہتا، 2023 (BNSS) پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح مذکورہ موضوع پر کیا گیا جس میں اہم مسائل پر روشنی ڈالی گئی اور ان کا تجزیہ کیا گیا۔
ڈاکٹر خورشید احمد سربراہ شعبعہ اکنامکس نے یکم جولائی 2024 کو وجود میں آنے والے کریمنل پروسیجر (CrPC) سے متعلق قانون پر تقریر کیا۔
سیمینار میں فیکلٹی ممبران کے ساتھ کالج کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام پروگرام آفیسر این ایس ایس پروفیسر ہمانشو کمار کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔