سرینگر، 05جون2024/محکمہ ڈاک، جموں و کشمیر سرکل نے شری امرناتھ جی یاترا کے دوران یاتریوں کی سہولت کے لیے نونون بیس کیمپ میں پوسٹ آفس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ 29جون، 2024کو شروع ہونے والی یاترا دو اہم بیس کیمپوں نونون پہلگام اور بال تل سونہ مرگ میں جے اینڈ کے سرکل کے سرینگر پوسٹل ڈویژن کی جانب سے قائم کئے گئے موسمی یاترا پوسٹ آفسوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ سرینگر ڈویژن کے پوسٹ آفس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ جناب جاوید احمد حاجی نے نونون بیس کیمپ پوسٹ آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب حاجی نے یاتریوں کے لیے دستیاب متعدد خدمات جن میں دیگر خدمات کے علا ,ہ رجسٹرڈ خطوط کی بکنگ، اسپیڈ پوسٹ اور پارسل، پوسٹ آفس سیونگ بینک اکاؤنٹ کی خدمات (کھولنا، جمع کرنا اور نکالنا)، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک اکاؤنٹ کی سہولیات (کھولنا، نقد لین دین، آدھار پر مبنی ادائیگی کا نظام)شامل ہیں پر روشنی ڈالی۔آدھار پر مبنی ادائیگی کا نظام (اے ای پی ایس) یاتریوں کو ان کے آدھار نمبر کا استعمال کرتے ہوئے لین دین کرنے کی اجازت دے گا، جو کہ پوسٹ آفس کھاتوں سے بالا تر ہو کر یاتریوں کو آدھار سے منسلک کسی بھی بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے اور جمع کرنے کے قابل بنائے گا۔ مزید برآں، یاتری ان موسمی ڈاک خانوں سے پیک شدہ گنگاجل، پارسل کے لیے پیکیجنگ مواد اور پوسٹل اسٹیشنری کی اشیاء جیسے لفافے، اِن لینڈ لیٹر کارڈ اور پوسٹ کارڈ خرید سکتے ہیں۔علاوہ ازیں، پہلگام میں ایک مستقل پوسٹ آفس پہلگام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں عام لوگوں کو جامع خدمات بشمول میل بکنگ، بچت بینک خدمات کے علاوہ میل کی ترسیل پیش کرتا ہے۔پوسٹل کنیکٹیویٹی کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے، جے اینڈ کے پوسٹل سرکل نے پہلگام پوسٹ آفس میں ایک تصویری کنسلیشن جاری کی ہے جس میں مذہبی یاترا ”شری امرناتھ جی گھپا“ کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ پہلگام پوسٹ آفس میں مستقل تصویری کنسلیشن جلد ہی عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوگی جو تصویری پوسٹ کارڈ کے علاوہ منسوخ شدہ پوسٹل اسٹیشنری اشیاء جیسے پوسٹ کارڈ، ان لینڈ لیٹر کارڈ اور لفافے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔جناب جاوید احمد حاجی نے بیس کیمپوں میں موسمی ڈاکخانے کھول کر ہر سال یاتریوں کی مدد کرنے کے محکمہ ڈاک کے عزم پر زور دیا۔پوسٹ آفس کے افتتاح کے موقعے پر اننت ناگ سب ڈویژن کے پوسٹ آفس کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جناب اشفاق احمد گنائی بھی موجود تھے۔
……٭……
(ق س/ط ار/ م پ / ا ل:05-07-2024)
BJP J&K Pays Tribute to Shaheed Wasim Bari and His Family Members on their death anniversary.
Srinagar, 08 July 2025: The Bharatiya Janata Party (BJP) Jammu and Kashmir today paid heartfelt tributes to Shaheed Wasim Bari,...
Read more