پیرزادہ سعید
کرناہ/ ضلع کپوارہ میں قدرتی حسن سے مالا مال اور پر فضا سیاحتی مقامات موجود ہیں اور ان مقامات میں وادی بنگس ایک خاص سیاحتی مقام ہے اور سرکار نے اس پر کئی سال سے اپنی توجہ بھی دے رکھی ہے ۔ کرناہ بھی ان سیاحتی مقام میں شامل ہو رہا ہے جہاں گزشتہ سال ہزاروں سیلانیوں نے سیر کر کے لطف اٹھایا۔ اور اس سال بھی کرناہ وادی سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز بن گئ ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دروان ٹیٹوال اور سادھنا گلی اور ٹی پی میں سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا ہے ۔یہ وہ مقامات ہیں جو نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف کھنچ رہے ہیں ۔وادی کرناہ چاروں طرف سے گنے جنگلات سے گہری ہوئی ہے اس وادی میں نہ صرف سیلانی لائن آف کنٹرول کے ٹیٹوال علاقے میں قایم شاردا ماتا کے مندر کی پوجا کےلیے پہنچ رہے ہیں بلکہ سیماری اور دیگر مقامات کی سیر بھی کر رہے ہیں ۔شاردا مندر کی تعمیر کے بعد اس علاقے میں سیلانیوں کو ہر ممکن سہولیات سرکاری سطح پر فراہم کی جا رہی ہے ۔سیلانیوں کا کہنا ہے کہ ٹیٹوال سرحد پر پہنچ کر انہیں لگتا ہے کہ یہاں کی سیر دوسرے علاقوں سے منفرد ہے الگ تھلگ ہے کیونکہ یہاں سرحد کے اس پار کے علاقے چلہانہ کو قریب سے دکھا جا سکتا ہے سرحد پار پاکستان کے کئی گائوں قریب سے دکھائی دیتے ہیں اور اٹھ مقام شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت بھی قریب سے دکھائی دیتی ہے ۔ٹیٹوال پہنچنے کےلیے سیلانیوں کو مقامی پولیس سٹیشن سے پرمیشن حاصل کرنی پڑتی ہے اور جب سیلانی یہاں پہنچتے ہیں تو انہیں یہاں کے حسین مناظر اپنی طرف کچنچ لیتے ہیں ۔ایک وہ دور تھا جب اس علاقے میں پہنچنے کے لیے لوگوں کو بڑے پیمانے پر پرمیشن حاصل کرنی پڑتی تھی اور نامساعد حالات میں سیلانیوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب اسانی سے لوگ اس علاقے میں پہنچ کر سرحد کو قریب سے دیکھ رہے ہیں یہ وہ سرحدی علاقہ ہے جو جموں و کشمیر کا سب سے نزدیک علاقہ ہے جہاں سے اس پار کے علاقے نزدیک سے دیکھے جا سکتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ کرناہ میں ایسے خوبصورت مقامات موجود ہیں جنہیں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کھولا نہیں جا سکا ہے ان علاقوں میں راگنی ٹاپ دودی بڑی بہک۔اسمالہ اور دیگر مقامات شامل ہیں۔جبکہ ڈنہ جو کہ کرناہ کے بڑوں گائوں میں واقع ہے وہاں مقامی سیلانیوں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود رہتی ہے ۔
CM Omar revisits Ramban, Commands relief ops for second straight day
Calls for coordination between departments for timely rehabilitation RAMBAN: In a significant outreach to the people affected by the recent...
Read more