شیر شیران
چرارشریف
سرینگر۔30/جون
وادی کشمیر کے شمالی حصے میں موجودمعروف ضلع صدر مقام بڈگام سے تیس کلومیٹر میٹر دور علاقہ چرارشریف کے تلاب کلان محلے سےتعلق رکھنے والے مقامی رضاکار، جانے مانے سماجی و فلاحی کارکن،یوتھ لیڈر اور سنیر ایڈوکیٹ مسٹر جاوید محمد حبی صاحب کل ضلع بارایسویش بڈگام کے پریذڈنٹ منتخب ہوگئے۔ قصبہ چرارشریف کے غیور عوام نے جاوید احمد حبی کو مبارکباد دی۔درایں اثنااسلامک ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کنہ دجن چرارشریف شیخ العالم ریسرچ کمیٹی،معزز شہریوں، ادبی،سماجی وفلاحی تنظیموں کے ذمہ داروں نے بھی صدربار ایسوسیش بڈگام منتخب ہونے پر مسٹر جاوید محمدحبی کومبارک پیش کی ہے۔