چرار شریف 4 2جون : درویش مست خدا زبیدہ بیگم المعروف زبہ صآب کے چہارم کی تقریب پر مرکز ادب و ثقافت کی طرف سے مرحومہ کے جایے مدفن باغ علمدار الم کوٹ چراشریف میں ایک پر رونق تعزیتی مجلس کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب پر ے زبہ صآب کی وفات پر پر نم آنکھوں سے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شہر علمدار کی زی عزت شخصیات , اطراف و اکناف سے آیے زبہ صآب مریدوں کی ایک بھاری تعدار , متعدد اریب و سکالر حضرات , مرکز ادب و ثقافت کے منجملہ ارکان نے شوق و زوق سے تعزیتی مجلس میس شرکت کرتے ہویے پر پرنم آنکھوں خراج عقیدت پیش کیا۔
مرحومہ چرار شریف کے شاہ خاندان سے وابستہ اپنے وقت کے عالی جناب شرافت فیض بخش نمبردار و رییس چرار شریف پیر احمد شاہ کی نیک سیرت بیٹی و آنکھوں کی ٹھنڈک تھیی جو عالم جوانی میں ہی کسی کامل دوست خدا کی نظر کرم سے فنابہ فی الله ہو گیی۔ 50 برسوں کے طویل عرصے کے دوران فنا فی الله زبہ صآب نے ملک ہندوستان کا چپہ چپہ سر کرلیا جس دوران ان کے دایرہ پیرمریدی میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں و مریدوں کا ایک سیل روان زینت کاروان زبہ صآب میں شامل ہوتا گیا جنہوں نے مرحومہ کی طرح ہی دنیاوی جاہ و حشمت کو طلاق دیکر سادہ گی سے خدا پرستی کی زندگی اختیار کی ۔ مرحومہ عشق حقیقی و عشق مجازی کی پابندیوں سے مسحور ظاہری جاہ و جلال سے بالا تر , اسرار خداوندی کے باریک نقطہ دان سے سیر آشنا ہو گیی تھیی اور اسکی نظروں نے اسرار خداوندی کو اپنے وجود میں سمیٹ لیا تھا تبھی تو وہ اشاروں و کنایوں میں وہ سب کچھ واشگاف کر دیتی تھیں جس کی تلاش و پیاس ملنے والے ہر اس سایل کو ہوتی تھی جو بھی دربار زبہ صآب میں ظاہری باطنی طور حاضر ھوتا تھا۔
مرکز ادب و ثقافت چرارشریف کے منجملہ ارکان نے کی زبہ صآب کے واصل بہ حق ہونے پر ان کے اہل خانہ و انکے مریدان حضرات کے سے دل کی عمیق گہراییوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور الله تعلیٰ سے دعا کی گیی کہ وہ زبہ صآب کو جنت الفردوس میں اعلی ٰ درجہ نصیب فرمایے اور مرحومہ کے لوحقین کو صبر جمیل عطا فرمایے ۔ باری تعالیٰ زبہ صآب کو عاقبت و آخرت نصیب فرمایے۔ آسمان تلے ان کی قبر پر نور ہو اور ریحان کی خوشبو روز حشر تک ان کے نصیب میں ہو۔
۔
Jashn-e-Sarhad: Grand Border Festival held at Shahdara Uri under Vibrant Villages Programme Phase-II
BARAMULLA: In a remarkable celebration of cultural harmony, heritage and development, a day-long mega Border Festival 'Jashn-e-Sarhad, Sufi Saaz ke...
Read more