کھلمولہ گاندربل – 24 جون(صوفی میڈیا سروسز)وادی کشمیر کے ایک معروف صاحب کشف،عارف باللہ صوفی بزرگ حضرت عبدالرحمان بابا رحمتہ اللہ علیہ المعروف رحمان بب کا آٹھواں یوم وصال (عرس) بابا محلہ کھلمولہ گاندربل میں منایا گیا ۔اس سلسلےمیں ان کے آستان عالیہ پر صبح دس بجے درود و ازکار اور ختمات المعظمات کی ایک روح پرور مجلس منعقد ہوئی ۔ جس میں مریدین، محبین ، معتقدین اور محبان اولیاء کی ایک خاصی تعدادنے شرکت کی۔ جس کے بعد خانقاہ رحمان صاحب بابا محلہ میں ہر خاص و عام میں لنگر(ظہرانہ) تقسیم کیا گیا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ حضرت رحمان صاحب رح صاحب کشف اور دعوت المستجاب صوفی بزرگ گزرے ہیں۔ اور ان کی بے شمار کرمات ہیں ۔
JKAP Appoints Feroz Ahmad Ganie as Zone President for Lolab
Kupwara: Jammu Kashmir ApniParty (JKAP) has appointed Feroz ahamed Ganie sogami. as the new Zone President for Lolab. The announcement...
Read more