پیرزادہ سعید
کرناہ // محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی فیس میں اضافے کو لیکر کرناہ کے لوگ سڑکوں پر نکل ائے جنہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ بجلی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔اس سلسلے میں لوگ لگاتار کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ بجلی نے فیس میں اضافہ کرکے لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کیا۔آج کرناہ میں تمام طبقات سے واستہ لوگوں نے ٹنگڈار منڈی سے ڈاک بنگلہ تک احتجاج کیا اور محکمہ کے خلاف جم کر احتجاج نعرہ بازی کی ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے باوجود ماہانہ بجلی فیس میں اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کرناہ کی جغرافیائی حالات دوسرے علاقوں سے محتلف ہیں یہاں سرما میں اکثر وبیشتر بجلی نایاب رہتی ہے اور گرمیوں میں بجلی کی انکھ موچولی کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور ایسی صورتحال میں بجلی کی اضافی بلیں فراہم کرنا لوگوں کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہے ۔احتجاجیوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے میٹر نصب کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ وہ استعمال شدہ بجلی کے مطابق ہی بل ادا کر سکں گے۔
احتجاج پر آمادہ ان لوگوں نے بلوں محکمہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ صارفین نے بتایا کہ انہیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے، کیونکہ 220 سے بجلی فیس 700 تک بجلی بل پہنچا دی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ پریشانیوں میں مبتلا ہوگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن اس جانب توجہ نہیں دی گی تو ہم مجبوراً کرناہ کو بند کر کے محکمہ کے خلاف سحت کارروائی عمل میں لائیں گے ۔
۔