Thursday, June 26, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

یوگا: بنی نوع انسان کے لیے ایک انمول تحفہ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
19/06/2024
A A
یوگا: بنی نوع انسان کے لیے ایک انمول تحفہ
FacebookTwitterWhatsappTelegram

”یہ یوگا ہی ہے جو 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت بنانے کے لیے درکار جسمانی طاقت اور ذہنی وسعت کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے“ وزیر اعظم نریندر مودی

ضیا درخشاں

Related posts

Land of Streams

Land of Streams

25/06/2025
BEAUTY OF KASHMIR

BEAUTY OF KASHMIR

25/06/2025

وزیر اعظم نریندر مودی، مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیر اعظم کے بطور اقتدار سنبھالنے کے بعد، شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) سرینگر میں 21جون کو منعقد ہونے والے ایک وسیع یوگا پروگرام میں 2024 کے بین الاقوامی یوم یوگا کی قیادت کرنے کے لیے عالمی سرخیوں میں آگئے ہیں۔ اس تقریب میں شرکاء کی تعداد 50000 سے تجاوز کر رہی ہے کیونکہ جموں و کشمیر کے 20 اضلاع کو عملی طور پر جوڑا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہر ضلع سے کم از کم 2000 شرکاء کے ایک اجتماع کے وزیر اعظم کے ساتھ یوگا سیشن میں شامل ہونے کی امید ہے۔ 2024 کا تھیم ”یوگا فار سیلف اینڈ سوسائٹی“ ہے اور نو سال قبل ایک عالمی ایونٹ کے طور پر شروع ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا دسواں یوگا سیشن ہے۔
پچھلے سال، وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 جون کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بین الاقوامی یوگا دن کی تقریبات کی قیادت کی، تقریبات میں 180 ممالک سے سفارت کار، ماہرین تعلیم، کاروباری شخصیات، رہنما، فنکار، اہم ثقافتی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی نے 2014 میں بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہونے کے بعد، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں یوگا – قدیم ہندوستانی روایت – کو بنی نوع انسان کے لیے ایک انمول تحفہ قرار دیتے ہوئے یوگا کے بین الاقوامی دن کے بطور اپنانے پر زور دیا۔ اور اس تجویز کو عالمی سطح پر بھرپور ہمایت حاصل ہوئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دن کے طور پر منانے کا اعلان کرنا بھی مودی حکومت کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
یوگا؛صحت مند زندگی گزارنے کا ایک فن اور سائنس
بھارت میں شروع ہونے والا، یوگا بنی نوع انسان کے لیے جانا جاتا قدیم ترین علوم میں سے ایک ہے، جو 5ہزار سال اور ممکنہ طور پر 10ہزار سال پرانا ہے۔ رگ وید کے متون کے مطابق اس کی جڑیں شمالی بھارت میں قدیم سندھ-سرسوتی تہذیب سے جا ملتی ہیں۔
’یوگا‘ کی اصطلاح سنسکرت کی جڑ ’وائی یو جے‘ سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ’شامل ہونا‘ یا ’شریک ہونا‘ یا ’اتحاد‘ ہے۔ یوگا ایک ایسا عمل ہے جس میں بے پناہ حکمت پائی جاتی ہے۔ یہ ہمیں اپنے انفرادی شعور کو آفاقی شعور سے جوڑنا سکھاتا ہے، ہمارے ذہن، جسم اور اپنے اردگرد کی دنیا کے درمیان ایک خوبصورت ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔ اس کا مقصد ہمیں اپنی حقیقی ذات کا ادراک کرنے اور خود کی دریافت کے سفر پر گامزن ہونے میں مدد کرنا ہے۔
نریندر مودی کی غیر معمولی پہل
عصر حاضر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کو فروغ دینے اور اسے عالمی سطح پر مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2014 میں 21 جون کو یوگا کا عالمی دن قرار دیا، اور اس تسلیم کا مقصد یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور دنیا بھر میں اس کی مشق کو فروغ دینا تھا۔ دوسری جانب، دنیا بھر میں منایا جانے والا یوگا دن آنے والی تمام نسلوں کے لیے مودی کی قیادت والی حکومت کی بیرون ملک کامیابیوں اور بھارت کی عالمی ساخت کو فروغ دینے کے سلسلے میں مجموعی اقدامات کے بارے میں ایک مستقل یاد دہانی کے طور پر باقی رہے گا۔
آج کے روز، 2014 کے بعد سے، ہر سال 21 جون کو دُنیا بین القوامی یوگا ڈے منانے، یوگا کی مشق کو قبول کرنے اور اسے فروغ دینے کے لئے اور عالمی سطح پر یکساں طور پر انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہم آہنگی، توازن اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے اس کی صلاحیت کو تلاش کرنے کے لیے اکٹھی ہوتی ہے۔ اس تاریخ کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ موسم گرما کے سالسٹیس (جب سورج خط استوار سے زیادہ سے زیادہ دور ہوتا ہے) کے ساتھ ملتی ہے، جو شمالی نصف کرہ میں سال کا طویل ترین دن ہوتا ہے۔ موسم گرما کا سولسٹیس اندھیرے سے روشنی کی طرف منتقلی کی علامت ہے، جو اس تبدیلی کے سفر کی آئینہ دار ہے جسے یوگا کسی شخص کی زندگی میں سہولت فراہم کر سکتا ہے۔
جموں و کشمیر میں یوگا
چونکہ وزیر اعظم نریندر مودی بذات خود سرینگر میں یوگا ڈے کے 10ویں سیشن کی قیادت کر رہے ہیں، اس لیے جموں و کشمیر یو ٹی میں اس دن کا جشن مثالی ہوگا کیونکہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اس موقع کو جوش و خروش سے منانے کے لیے جمع ہوں گے۔ تاہم، طویل عرصے سے عدم استحکام اور سست طرز زندگی، جنہوں نے اس پورے خطے کو متاثر کیا ہے، پر غور و خوض کرتے ہوئے یہ لازمی ہے کہ ہمیں سالانہ جشن سے آگے بڑھنا چاہئے۔ کشمیر، بہت سی دوسری جگہوں کی طرح ہی بے چینی، تناو، اعصابی عوارض اور دیگر بیماریوں کا سامنا کرتا ہے، جس کی وجہ سے یوگا کو سکولوں میں خاص طور پر روزانہ کے نصاب میں شامل کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔
ان چیلنجوں کو مہارت کے ساتھ حل کرنے کے لیے، اسکولوں میں یوگا کو لازمی مضمون بنانا ضروری ہے۔ یوگا کو بچوں کے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنے سے ان کی جامع تندرستی کے لیے بے شمار فائدے ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح اسے یوگا ڈے پر منانے کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی متعارف کرایا جانا چاہیے۔
مزید برآں، ان علاقوں میں جہاں منشیات کا خطرہ ہے، اس لعنت سے نمٹنے کے لیے مفت یوگا مراکز قائم کیے جانے چاہئے۔ کمیونٹی کی شمولیت اور یوگا کے مزید مراکز کے قیام کی حوصلہ افزائی کے لیے، ایسے مراکز کھولنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو مراعات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ اس نقطہ نظر سے مقامی آبادی میں مالکانہ اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے میں مدد ملے گی، جس سے معاشرے کی مجموعی فلاح و بہبود میں مدد ملے گی۔
ان اقدامات کو نافذ کرنے سے، یوگا منشیات کی لعنت سے لڑنے، جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے اور کشمیر میں ایک صحت مند اور بھرپور ہم آہنگ معاشرے کو فروغ دینے میں ایک طاقتور ذریعہ کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
کشمیر میں یوگا مراکز کو فروغ دینا کشمیر کے لوگوں کے لیے بامروت اور قیمتی تحفہ ہو گا، جو انہیں درپیش چیلنجوں کے درمیان ایک صحت مند اور بھرپور زندگی گزارنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔
دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی کے الفاظ میں، یوگا ایک منتر کے طور بھارت کے ہر شہری کے لیے خاص طور پر جاری آزادی کا امرت کال میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا، ”یوگا کے ذریعے، ہم بے لوث عمل کو جانتے ہیں، ہم کرما سے کرمایوگا تک کا سفر طے کرتے ہیں۔“ اُن کے مطابق یہ یوگا ہے، جو 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت بنانے کے لیے درکار جسمانی طاقت اور ذہنی وسعت کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Orientation/ Training programme for staff deployed for upcoming JKSSB exams held at Shopian

Next Post

بجلی فیس میں اضافہ کرناہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے سخت احتجاج کی دھمکی

Related Posts

Land of Streams
Article

Land of Streams

by Gadyal Desk
25/06/2025
0

Kashmir is the most visited place in India and visit to the lakes of Kashmir is a must do thing...

Read more
BEAUTY OF KASHMIR

BEAUTY OF KASHMIR

25/06/2025
Amarnath Yatra Related Series (History/ Preparation)

Amarnath Yatra Related Series (History/ Preparation)

24/06/2025
Yatra suspended on Baltal Axis following heavy rains

ROLE OF LOCALS IN SUCCESSFUL CONDUCT OF SHRI AMARNATH JI YATRA IN KASHMIR AND HOW IT HAS SHAPED THE NEW RISING KASHMIR

24/06/2025
Kashmir Handicrafts to get two more GI registrations

ROLE OF HANDICRAFTS AND TRADITIONAL INDUSTRIES IN ECONOMIC DEVELOPMENT

24/06/2025
Next Post
بجلی فیس میں اضافہ  کرناہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے سخت احتجاج کی دھمکی

بجلی فیس میں اضافہ کرناہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے سخت احتجاج کی دھمکی

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.