سرینگر// سماجی خدمات جاری رکھتے ہوئے جی آر بیگ میمورئل ٹرسٹ کی جانب سے شمالی کشمیر بارہمولہ کے چندوسہ علاقے میں میڈیکل اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کااہتمام کئی افراد نے اپنے خون کاعطیہ پیش کیاجب کہ ماہرڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں مریضوںکامعائنہ کرکے ان میں مفت ادویات فراہم کی۔شمالی کشمیر بارہمولہ کے چندوسہ علاقے میں جی آر بیگ میمورئل ٹرسٹ نے میڈیکل او ر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام یاکیمپ کاابتداء فاطمہ بیگم نے کیا۔ا س موقعے پرنگوا سکمز کے چیئرمین جی آر بیگ میمورئل ٹرسٹ کے سربراہ اشتیاق بیگ موجود تھے ۔کیمپ کے دوران دوسروں کی جان بچانے کے سلسلے میں کئی افراد نے اپنے خو ن کاعطیہ پیش کیا،جب کہ چندوسہ او ر اسکے آس پاس علاقوں میںرہنے والے بیماروں کی ایک بڑی تعدا دکا ڈاکٹروں نے معائنہ کیا۔ ان میں مفت ادویا ت پیش کی ۔بلد ڈونیشن او رمیڈیکل کیمپ کے اہتمام پرمختلف مکتب ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے افرا دنے ا س کارروائی کی سرہانہ کرتے ہوئے کہاکہ جی آر بیگ میمورئل ٹرسٹ پچھلے کئی برسوں سے جموںو کشمیرکے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپوں کااہتمام کررہاہے جسے ان مریضوں کواپنی بیماریوں کاعلاج کرنے کاموقع فراہم ہوتا ہے جو صاحب حیثیت نہیں یااپنی بیماریوں کاعلاج کرنے کی سکت رکھتے ہو۔انہوںنے مزید کہاکہ ہرمکتب ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے افرا دکوچاہئے ا سطرح کے کاموں یاخدمات کوانجام دینے میں اپناتعاون پیش کرے تاکہ انسان اورانسانیت کی خدمت ہوسکے جس کے لئے بنی نواع انسان پید اہوا ہے ۔
Omar Abdullah asserts Supreme Court’s powers to review Government actions
Srinagar: Amid a row triggered by BJP MP who accused the Supreme Court of judicial overreach, Jammu & Kashmir Chief...
Read more