پیرزادہ سعید
ٹیٹوال//لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کےلیے 20 مئی کو ووٹنگ ہو گی جس کےلیے سرحد علاقہ کرناہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں ۔ڈی جی پی آر آر سوائن نے ایل او سی ٹیٹوال کا دورہ کر کے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔موجودہ ڈی جی پی کا ایل او سی کا یہ پہلا دورہ تھا ۔ ان کے ساتھ اے ڈی جی پی وجے کمار، ڈی آئی جی وویک گپتا، ایس ایس پی شوبھت سکسینہ اور دیگر پولیس افسر بھی موجود تھے۔ڈی جی پی نے ایک ہموار اور محفوظ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کےلیے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے تعیناتیوں کی حکمت عملیوں کا جائزہ لیا۔ اور انتخبات کے دورن امن وامان کو برقرار رکھنے میں ممکنہ سے نپٹنے کےلیے اقدام پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے ٹیٹوال میں پولیس اہلکاروں سے بھی بات چیت کی ۔ٹیٹوال پہنچنے پر انہوں نے نہ صرف سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیکر افسران سے بات کی ،وہیں لائن آف کنٹرول پر قائم نوتعمیر شدہ شاردا ماتا مندر کا بھی دورہ کر کے وہاں پوجا کی ۔ مندر میں ان کا استقبال کمیٹی کے ارکان اعجاز خان اور ایس جوگندر سنگھ نے کیا۔ سیو شاردا کمیٹی کے چیئرمین نے ڈی جی پی کے دورے کی ستائش کی۔ ‘اس سے قبل 2022 میں سابق ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بھی شاردا مندر کا دورہ کیا تھا جب یہ زیر تعمیر تھا۔ ڈی جی پی کا شاردا شال سے استقبال کیا گیا اور اس موقع پر رویندر پنڈتا کی تصنیف کردہ شاردا پر ایک کتاب کی کاپی بھی انہیں پیش کی گئی۔
No report of any ceasefire violation in JK: Omar Abdullah
Srinagar: Jammu and Kashmir Chief Minister Omar Abdullah on Saturday said there have been no reports of ceasefire violations along...
Read more