پیرزادہ سعید
کرناہ //پارلمانی انتحابات 2024 کے تناظر میں کرناہ حلقہ میں عمر رسیدہ اور جسمانی طور نا خیز افراد نے ہوم ووٹنگ سہولیات کے زریعے اپنے ووٹ ڈالے ۔اس انثحابی عمل میں کل 44 رجسٹرڈ ووٹ تھے، جن میں سے 40 کامیابی کے ساتھ پول ہوئے۔ جبکہ چار افراد میں سے ایک فوت اور تیں صحت کی خرابی کی وجہ سے سرینگر ہسپتالوں میں داخل ہونے کی صورت میں اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے ۔ایک ووٹر نور الحق قریشی، گاؤں کنڈی کے رہائشی، انتقال کر گئے تھے۔جبکہ نواں گبراہ سے عبدالرحمن، کھوڑپارہ اے سے سلطان میر اور گاؤں ٹنگڈار بی سے عبدالجبار شامل ہیں، جن سبھی کو علاج کے لیے سری نگر کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا ۔جبکہ اس سے قبل کرناہ بھر میں ووٹ ڈالے گیے اور انتظامیہ نے 85سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے علاوہ جسمانی طور ناخیر افراد کےلیے یہ سہولت رکھی تھی تاکہ یہ لوگ پولنگ سٹیشنوں تک جانے کے بجائے اپنے گھروں میں ووٹ ڈالیں ۔انتظامیہ کی جانب سے کرناہ بھر میں پولنگ سٹیشن قائم کئے گیے ہیں اور انتظامیہ مکمل طور پر اس عمل پر نظر ثانی کر رہی ہے۔تاکہ علاقے میں پرامن طریقے سے انتخبات مکمل ہو سکیں یاد رہے کہ بارہمولہ پارلمانی نشست پر 20مئی کو ووٹنگ ہو گی ۔
“BJP Celebrates 11 Years of Modi Rule with Plantation Drive, Pledges Grassroots Outreach in Baramulla
Baramulla: BJP organized ‘Sankalp Se Siddhi Tak’ Meeting at Dak Bungalow, Baramulla to Celebrate 11 Years of PM Modi’s Transformative...
Read more