پیرزادہ سعید
کرناہ// جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کرناہ دورے کے دوران اہم مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا. جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کرناہ میں لوگوں سے ووٹ مانگتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر انہیں اقتدار ملا تو وہ کرناہ کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ۔ان کے ہمراہ اپنی پارٹی کے ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور اور سابق ایم ایل سی جاوید مرچال اور گوجر لیڈر خالد شجاعت بڈھانہ بھی موجود تھے ۔ اجتماع کے دوران، سجاد لون نے کرناہ کے رہائشیوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی، اور اس علاقے کو طویل عرصے سے دوچار کرنے والے اہم مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا۔ ایک پریس کانفرنس میں، سجاد لون نے کرناہ کے لوگوں کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سادھنا ٹنل اور صحت کی سہولیات
جیسے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی بشرطیکہ انہیں جیت حاصل ہو ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انے والی انتخبات میں ان کے حق میں ووٹ ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ کرناہ کے لوگ اپنے ہیں اور ہمیشہ یہاں کے لوگوں نے پیپلز کانفرنس کی ہمایت کی ۔
۔
۔