شیر شیران چرارشریف
جے کے این ایس
سرینگر۔ ایتوار،12/ مئی۔
ایس ایس پی ٹریفک مسٹر آر پی سنگھ نے آج بعد دوپہر ڈپٹی ایس ایس پی بارھمولہ، بڈگام اور کپوارہ مسٹر، مجاہد نظیر اور دوسرے عہداروں کےساتھ درگاہ شیخ نورالدین ولی ریشی اویسی کشمیری رح واقع چرارشریف پہنچتے ھی درگاہ کے اندر
حاضری دی۔ بعد میں سب یونٹ وقف حال میں مقامی عوامی نمایندوں اور سماجی کارکنوں سے اپنے محکمے کے متعلق خیالات جانے۔ جبکہ نمایندے کے مطابق یہاں معزز شہریوں اور چندسماجی کارکنوں نے تجویز رکھی کہ انھیں فوری طور پر ضلع ھیڈ کوارٹر بڈگام چرارشریف، پلوامہ براستہ تجن تیلسرہ تا چرارشریف ڈریکٹ سومو سروس شروع کی جائے۔سرینگر میں قائیم گرین ویلی سومو سٹینڈ سے صبح سے شام 8 بجے تک چرارشریف کے لئے سومو سروس بغیر تعطل جاری رکھوانے کے احکامات صادر کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ جمعہ اور دوسرے موقعوں پر چرارشریف میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے عارضی انتظامات کے بجائےمستقیل طور اہلکار تعینات کرنے کی اپیل کی تو موصوف نے عوامی مطالبات کے متعلق جانتے ھی مسائیل حل کرنے کی فورا یقین دہانی کی۔