Thursday, June 4, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir

کرناہ کپواڑہ شاہراہ6روز بعد بحال 2 نعشوں سمیت سینکڑوں لوگ کرناہ پہنچے بارشوں سے بند ہوئی سڑکوں کی بحالی کےلئے کارروئی تیز :ایس ڈی ایم

Gadyal Desk by Gadyal Desk
01/05/2024
A A
Karna-Kupwara Highway Reopens After Six Days; Hundreds, Including Two Corpses, Reach Karna; SDM Asserts Swift Action on Rain-Damaged Roads
FacebookTwitterWhatsappTelegram

پیر زادہ سعید

کرناہ //برف باری کی وجہ سے بند ہوئی کرناہ کپوارہ شاہراہ کو بدھ کے روز گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے کھول دیا گیا ،جس کے بعد 2افراد کی نعشوں سمیت سینکڑوں افرادکپواڑہ سے کرناہ پہنچے ۔اس دوران علاقے میں کئی سڑکیں بند ہیں اور ان علاقوں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔بدھ کو موسم صاف ہونے کے بعد بیکن حکام نے شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کیا اور شام دیر سے کپوارہ سے کرناہ کےلئے درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ،ان گاڑیوں میں سینکڑوں مسافر بھی موجود تھے، کو کام کے سلسلے میں سرینگر آئے تھے ،جبکہ ان دو افراد کی نعشوں کو کرناہ پہنچایا گیا جو وادی کے ہسپتالوں میں لقمہ اجل بن گئے تھے، اور اُن کی نعشیں ہندوارہ کے مردہ گھر میں تھی، جبکہ کرناہ کی دو باراتیں بھی چوکی بل میں سڑک کھلنے کے انتظار میں تھی ۔بیکن حکام کے مطابق شاہراہ پر متعدد مقامات پر پسیاں اور پتھر گر آنے کے ساتھ ساتھ کئی جگہوں پر برفانی تودو ں کے گرنے کا بھی خطرہ لاحق تھا،لیکن اس کے باوجود شاہراہ کی بحالی کا کام انجام دے کر درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔معلوم رہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کرناہ کے متعدد یہات کی سڑکیں ڈھ گئی تھیں، جبکہ بیسوں مکانوں کو بھی نقصان ہوا تھا لیکن ابھی بھی ایسی بستیاں ہیں جن کے رابطے منقطع ہیں ،جس سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔جاڈہ کرناہ کے لوگوں نے بتایا کہ کنڈی جاڈہ سڑک پر پسیاں گرنے سے اس کو نقصان ہوا ہے۔جاڈہ کے لوگوں کے مطابق علاقے میں ایسے بیمار بھی ہیں، جنہیں ٹنگڈار سب ضلع ہسپتال پہنچانا ضروری ہے،لیکن سڑک بند ہونے سے انہیں وہاں تک نہیں پہنچایا جا سکتا ہے، جبکہ جبڑی کے لوگ بھی سڑک کے بند ہونے سے پریشان ہیں ۔اسی طرح گھنڈی گجران ، درگڑ اور دیگر علاقے بھی تحصیل صدر مقامات سے کٹ کر رہ گئے ہیں ۔ادھر بدھ کو ایس ڈی ایم کرناہ ظفر احمد لون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کرناہ میں سیلاب کا اگرچہ کوئی خطرہ نہیں تھا، البتہ ، جگہ جگہ لینڈ سلائڈنگ اور زمین کے کٹاﺅ سے نقصان ہوا ۔انہوں نے کہا کہ گھنڈی گجراں میں کچھ مکانوں اور ایک مسجد کو نقصان پہنچا اور وہاں سے لوگوں کو دوسرےمحفوظ جگہوں پر منتقل کیا اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ وہاں مسجد میں نماز ادا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ گھنڈی کے لوگوں کو اب درگڑ سے وہاں جانے کی اجازت دی جائے گی ،جس کی بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے ، ایس ڈی ایم نے کہا کہ یہ اللہ کا کرم ہے کہ شدید بارشوں سے علاقے میں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ چوکی بل کپواڑہ سڑک کو بھی آج چوکی بل سے کرناہ کےلئے کھول دیا اور ہماری کوشش ہے کہ کرناہ سے بھی کپواڑہ کےلئےگاڑیوں کو روانہ کیا جائے ۔ظفر لون نے کہا سڑکوں کی بحالی کےلئے بڑے پیمانے پر اپریشن شروع کیا گیا ہے جس کےلئے آر اینڈ بی ، پی ایم جی ایس وائی اور دیگر تمام ایجنسیوں کو کام پر بھی لگایا گیا ہے اور جہاں کہیں بھی لوگوں کو پریشانی ہو گی، اس کا ازالہ کیا جائے گا ۔

Related posts

Hoteliers Association Meets SMC Commissioner; Civic Infrastructure and Sanitation Measures Reviewed

Hoteliers Association Meets SMC Commissioner; Civic Infrastructure and Sanitation Measures Reviewed

03/06/2026
Two Non-Local Laborers Injured in Terror Attack in Ganderbal

Man Injured in Black Bear Attack in Handwara Forest Area

03/06/2026
Previous Post

Karna-Kupwara Highway Reopens After Six Days; Hundreds, Including Two Corpses, Reach Karna; SDM Asserts Swift Action on Rain-Damaged Roads

Next Post

PWWA Inaugurates Smart Classes and Reception Centre at Police Public School Bemina, Srinagar, Dedicates New School Buses and Distributes School Kits to Wards of Fallen Heroes

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Hoteliers Association Meets SMC Commissioner; Civic Infrastructure and Sanitation Measures Reviewed
Jammu Kashmir

Hoteliers Association Meets SMC Commissioner; Civic Infrastructure and Sanitation Measures Reviewed

by Gadyal Desk
03/06/2026
0

Srinagar, Jun 3 (JKNS): A delegation of the Hoteliers Association on Wednesday called on the Commissioner, Srinagar Municipal Corporation (SMC),...

Read more
Two Non-Local Laborers Injured in Terror Attack in Ganderbal

Man Injured in Black Bear Attack in Handwara Forest Area

03/06/2026
Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara

Driver Killed After Vehicle Plunges Off Road in Ramban’s Ramsoo

03/06/2026
CU Kashmir Unveils Major Academic Expansion, Student Aid Schemes Ahead of Admissions 2026

CU Kashmir Unveils Major Academic Expansion, Student Aid Schemes Ahead of Admissions 2026

03/06/2026
JKAACL Employees Warn of Legal Battle Over Promotions, Oppose Outsider Absorption

JKAACL Employees Warn of Legal Battle Over Promotions, Oppose Outsider Absorption

03/06/2026
Next Post
PWWA Inaugurates Smart Classes and Reception Centre at Police Public School Bemina, Srinagar, Dedicates New School Buses and Distributes School Kits to Wards of Fallen Heroes

PWWA Inaugurates Smart Classes and Reception Centre at Police Public School Bemina, Srinagar, Dedicates New School Buses and Distributes School Kits to Wards of Fallen Heroes

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.