سمارٹ سٹی لوگوں کیلئے باعث عذاب ،اسپتالوں میں افراد قوت کی کمی کو حل کیا جائے / انجینئر دانش
سرینگر /18اپریل
سنیئر سماجی کارکن اور بالی ووڑ گلوکار انجینئر دانش ریشی نے سرینگر کے گنڈبل میں پیش آئے سانحہ پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ میںمرنے والوں کے لاحقین کے ساتھ ہماری ہمدردی ہے اورانہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے علاقے میں پل کی تعمیر کو سنجیدگی سے لیا ہوتا تو آج یہ دل دہلانے والا سانحہ رونما نہیںہوتا ۔ انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک عمل ہے کہ اتنے عرصہ سے اس پل کو مکمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج اتنا بڑا سانحہ پیش آیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے سمارٹ سٹی کو لیکر بات کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے سے لوگوں کے مشکلات کم نہیںہوئے بلکہ ان میں اضافہ ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں ٹریفک جام کے بد ترین مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں اور جگہ جگہ پر مسافر و بیمار گاڑیوں میں گھنٹوں تک درماند رہ جاتے ہیں ۔ انجینئر دانش نے کہا کہ سمارٹ سٹی اب مسافروں خاص طور پر مریضوں کیلئے باعث عذاب بن چکی ہے ۔ اس دوران انجینئر نے اسپتالوں میں افراد قوت کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افراد قوت کی کمی کے نتیجے میں مریضوں کو پریشانیاں ہوتی ہے اور اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے ۔