گلشن کلچرل فورم کشمیر کی ایک غیر رسمی تقریب میں شاعرِ کشمیر پیرزادہ غلام احمد مہجور کو آج 73 ویں برسی کے موقعے پر یاد کیا گیا۔ یہ غیر رسمی تقریب فورم کے صدر اور سرکردہ ادیب شاعر اور اسلامی سکالر سید بشیر کوثر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں بیشتر شرکاء ورچول موڈ پر شامل ہوۓ۔ فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے مہجور کی شخصیت اور اور انکی وطن پرستی پر ایک سرسری خاکہ پیش کیا۔ بعد میں کئ سکالروں نے مہجور کو یاد کرتے ہوۓ انکی شاعرانہ عظمت پر بات کی۔ جن میں رحیم رہبر، سید بشیر کوثر، پروفیسر گلشن مجید، پروفیسر بشر بشیر، جناب شمشاد کرالہ واری، شری اشوک کاک، جناب لطیف نیازی, جناب خورشید خاموش، جناب غلام حسن بابا، پیر زادہ محمد اشرف، ڈاکٹر جاوید انور، جناب غلام محمد بیکس شامل تھے۔
اجلاس میں شامل بیشتر شرکاء نے مہجور کی شاعرانہ عظمت پر ایک سیمنار منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ جس کے ردعمل میں فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے اسے رواں سال کے پروگراموں میں شامل کرنے کے ہدایات جاری کئے۔ اور کہا، جہاں ہم یوم آزاد، یوم شہباز، اور یوم محمد لون متواتر منانے کی پہل کر رہے ہیں۔ وہاں شاعر کشمیر مہجور کو یاد کرنا فورم کی منصبی ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو ضرور نبانے کی کوشش کریں گے۔