28اپریل کو چندوسہ بارہمولہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد ہوگا
سرینگر /07اپریل
”خدمات چھ عظمت “کے نعرہ کو بلند کرتے ہوئے جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ بلال کالونی صورہ سرینگر کی جانب سے 28اپریل 2024کو چندوسہ بارہمولہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ 28اپریل 2024بروز اتوار بارہمولہ کے چندوسہ علاقے میں ” میر پالی کلنگ “ نزدیک جموں کشمیر بینک پر ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے ۔ اس کیمپ میں ٹرسٹ کے سربراہ اشتیاق احمد بیگ بطور مہمان خصوصی ہونگے ۔ اس مفت طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹر مریضوں کا مفت طبی معائنہ کریں گے جبکہ اس کے علاوہ ان میںمفت ادویات بھی تقسیم کی جائےگی۔ اس کے علاوہ مفت ٹیسٹ بھی ہونگے جن میں بلڈ ،شوگر اور تھائی رئیڈ کے علاوہ اور بھی دیگر ٹیسٹ ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ دہائیوں سے عوامی خدمات میں پیش پیش ہے اور سرکار و لوگوں کے بغیر کسی تعاون کے وہ عوامی خدمات میںمصروف عمل ہے ۔