پیرزادہ مزدور
کرناہ //کرناہ میں سوموار کو ٹھیکیدار وں نے سب ڈویژن آفس کرناہ کے احاطے میں دھرنا دیا اور الزام لگایا کہ أن کی ایک کروڑ سے زیادہ کی بلیں لیپس ہو چکی ہیں جس کے نتیجے میں انہیں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ۔ٹھیکیدار یونین کرناہ کے صدر قاضی عبدلراحمان نے کہا کہ انہوں نے کرناہ سب ڈویژن میں جل شکتی آر اینڈ بی اور فلیڈ کنٹرول محکمہ کے تحت مختلف تعمیری کام مکمل کئے اور ہمیں أمید تھی کہ ہمیں عید پر اپنا پیسہ ادا کیا جائے گا۔لیکن اب ہمیں بتایا جاتا ہے کہ آپ کی قریب ایک کروڑ سے زیادہ کی بلیں ابھی واگزار نہیں ہو سکتی کیونکہ آپ کا پیسہ لیپس ہو چکا ہے۔ توفیق احمد شیخ نامی ایک ٹھیکیدار نے بتایا کہ ہم نے بنکوں سے قرض لیکر یہ کام کئے تھے اب ایک تو ہمیں بنکوں کا لون چکانے میں پریشانی ہو رہی ہے دوسرا قرص دار جن میں مزدور میٹریل والے اور گاڑیوں والے جن کی گاڑہوں میں ہم نے میٹریل لایا ہے وہ ہم سے پیسہ کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ہم ہیں کہ قرص کے بھاری بھوج تلے دب کر رہ گئے ہیں ۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا پیسہ واگزار کیا جائے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔