سرینگر، 15مارچ 2024/ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی سرینگر کے زیر اہتمام انٹر میڈیا پبلسٹی کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی ایم پی سی سی) کی ایک میٹنگ آج دوردرشن کیندرا سرینگر کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت پی آئی بی سرینگر کے ڈائریکٹر جنرل جناب یوگیش باویجا نے کی۔آئی ایم پی سی سی اجلاس میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب یوگیش باویجا نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ایم پی سی سی بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں مرکزی حکومت کے مختلف محکموں کی مواصلاتی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے اور مقررہ وقت میں مناسب طریقے سے ان کو حل بھی کیا جاسکتا ہے۔جناب بویجا نے مزید کہا کہ آئی ایم پی سی سی میٹنگ ہماری کوششوں کو ہم آہنگ کرنے اور لوگوں کو حکومت کی کامیابیوں سے آگاہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہے کیونکہ ہر محکمہ کا حتمی مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا، ان کی زندگیوں کو بہتر بنانا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں عامادہ کرنا ہے تاکہ حکومت کی ترقی اور ترقیاتی اہداف حاصل ہوسکیں۔جناب بویجا نے یہ بھی کہا کہ پی آئی بی فیکٹ چیک جعلی خبروں کے تخلیق کاروں اور پھیلانے والوں کے لئے ایک روک تھام کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ کسی خبر کی ساکھ پرکھنے کے لئے پی آئی بی سے رابطہ کریں خاص طور پر آنے والے لوک سبھا انتخابات کے دوران۔جناب بویجا نے بامعنی معلومات اور اعداد و شمار فراہم کرنے اور بہتر میڈیا کوریج کے حصول میں بہتر میڈیا انضمام اور ہم آہنگی کے لئے محکموں کے درمیان تعاون پر زور دیا۔میٹنگ کے دوران پریس انفارمیشن بیورو سرینگر اور آر این یو ڈی ڈی کے سرینگر کے جوائنٹ ڈائریکٹر قاضی سلمان نے پی آئی بی سرینگر اور آر این یو ڈی ڈی کے سرینگر کے کام کاج پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں مرکزی حکومت کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے آئی ایم پی سی سی ممبران اور سرینگر میں واقع وزارت اطلاعات و نشریات کے میڈیا یونٹس نے شرکت کی۔ جناب غلام عباس، ڈائریکٹر سی بی سی جموں و کشمیر، لداخ ریجن اینڈ پی آئی بی جموں، ایس سنجیو، ڈی ڈی جی ڈی ڈی کے سرینگر، جناب طارق احمد راتھر، ڈپٹی ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر، جناب مختار احمد، ڈائریکٹر آئی ایم ڈی سرینگر، جناب شاہنواز احمد، ڈائریکٹر اگنو، جے کے-ڈی آئی پی آر کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب محمد اسلم، اے آئی آر سرینگر کے پروگرام ہیڈ جی آر آخون، این آئی ٹی سرینگر کے پی آر او جناب عرفان، جناب وکرم جیت سنگھ پنو اور انشو کٹوچ، پی آر او بی ایس ایف، جناب اشفاق شاہ، این ای، اے آئی آر سرینگر، جناب شبیر احمد ڈار اور جناب شیخ مدثر امین، این ایز،آر این یو، ڈی ڈی سرینگر، جناب ماجد پنڈت، ایم اینڈ سی او، پی آئی بی سرینگر، جناب سندیپ، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر، چندر بھان، انسپکٹر محکمہ انکم ٹیکس، جی آر بٹ، سینئر پوسٹ ماسٹر، جی پی او سرینگر، جناب عارف اقبال بٹ، سینئر سٹیٹسٹکل افسر، این ایس ایس او، سرینگر نے آئی ایم پی سی سی کے میٹنگ میں شرکت کی۔تمام افسران اور نمائندگان نے اجلاس کو متعلقہ محکموں کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ میٹنگ کے دوران مختلف ایکشن پوائنٹس پر بھی کام کیا گیا اور کوریج اور فیڈ بیک کی حکمت عملی مرتب کرنے میں مختلف محکموں کی معاونت کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔
Missing Army Sepoy’s Case Turns Into FIR After Video Surfaces: Police
Ganderbal: District Police Ganderbal on Wednesday said that the missing report of Army Sepoy Dlhair Mushtaq Sofi of 29 RR,...
Read more